ETV Bharat / international

معروف امریکی مصنف نے رمضان کی پہلی شب اسلام قبول کر لیا - Shaun King accept Islam

US activist accept Islam امریکہ کے معروف مصنف شان کنگ نے 2017 میں اپنی ٹوئٹ میں تحریر کیا تھا کہ میں تقریباً 15 سال تک ایک عیسائی پادری تھا، آج سفید فاموں کی بالادستی اور امریکی تعصب کو عیسائیت کا روپ دھارتے دیکھ کر مجھے نفرت آتی ہے۔

US activist Shaun King
امریکہ کے معروف مصنف شان کنگ
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 11, 2024, 10:30 PM IST

واشنگٹن: امریکہ کے معروف مصنف اور نسل پرستی کے خلاف آواز بلند کرنے والے انسانی حقوق کے رکن جیفری شان کنگ اور ان کی اہلیہ رائے کنگ رمضان کی پہلی شب میں دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔ امریکہ میں مقیم پروفیسر خالد بیدون نے انسٹاگرام پر لائیو ویڈیو شیئر کی جس میں امریکی مسلم اسکالر امام عمر سلیمان شان کنگ اور ان کی اہلیہ اسلام قبول کر رہے ہیں۔

امریکہ کے شان کنگ نا صرف ایک مصنف ہیں بلکہ نسل پرستی کے خلاف ہمیشہ آواز اُٹھاتے رہے ہیں، وہ ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ تحریکوں کی حمایت کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔ اس سے قبل 25 دسمبر کو شان کنگ کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرنے پر ان کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بند کر دیا گیا تھا۔

شان کنگ نے فلسطینیوں کے حقوق کے لئے آواز اُٹھانے پر 60 لاکھ سے زائد فالوورز والے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پابندی پر مایوسی ظاہر کی تھی۔ شان کنگ نے 2017 میں اپنی ٹوئٹ میں تحریر کیا تھا کہ میں تقریباً 15 سال تک ایک عیسائی پادری تھا، آج سفید فاموں کی بالادستی اور امریکی تعصب کو عیسائیت کا روپ دھارتے دیکھ کر مجھے نفرت آتی ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.