ETV Bharat / international

یوکرینی صدر کا دورہ سعودی عرب، روسی وزیر خارجہ یکم مارچ سے ترکیہ دورہ پر - یوکرین

Zelensky in Saudi Arabia یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ مذاکرات میں روس یوکرین بحران کے حل کے لئے باہمی تعاون مضبوط بنانے اور ڈائیلاگ کے امکانات پر غور کیا گیا۔ جبکہ روسی وزیر خارجہ یکم مارچ کو ترکیہ کے لیے روانہ ہوں گے۔

Ukrainian president
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 28, 2024, 10:04 PM IST

ریاض: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ سعودی عرب خبر ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق دارالحکومت ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ایئر پورٹ پہنچنے پر ریاض کے نائب امیر پرنس محمد بن عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز نے صدر زلنسکی اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔

العربیہ ٹیلی ویژن چینل کے مطابق دورے کے دوران زیلینسکی نے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات پر نظر ثانی کی گئی، روس یوکرین بحران کے حل کے لئے باہمی تعاون مضبوط بنانے پر اور ڈائیلاگ کے امکانات پر غور کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ریاض نے، روس اور یوکرین کے درمیان بحران کے حل اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے کردار ادا کیا تھا۔ ایک روز قبل، روس پارلیمنٹ کی زیریں شاخ، 'دوما' کے سربراہ 'ویاچیسلاف وولوڈین' نے بھی ریاض میں ولی عہد پرنس بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی تھی۔

وہیں دوسری طرف روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف، ترکیہ کے ضلع انطالیہ میں یکم تا3 مارچ کو متوقع، تیسرے انطالیہ ڈپلومیسی فورماے ڈی ایف میں شرکت کریں گے۔ روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہرووا نے ماسکو میں منعقدہ ہفتہ وار پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ لاوروف کے پروگرام کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ لاوروف ،آئندہ ہفتے یکم تا 2 مارچ کو ترکیہ کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ "یہ دورہ، ترکیہ وزارت خارجہ کی دعوت پر کیا جا رہا ہے ۔ لاوروف، ترکیہ میں اپنی مصروفیات کے دوران، انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے اور اپنے ترک ہم منصب خاقان فیدان کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ مذاکرات میں دونوں وزراء ترکیہ اور روس کے درمیان توانائی، سلامتی ، بینکاری اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون، یوکرین، جنوبی قاقیشیا اور فلسطین کی صورتحال، مسئلہ شام اور مسئلہ لیبیا سمیت علاقائی و بین الاقوامی موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان دو سال سے جنگ جاری ہے اور اس جنگ کو رکوانے کے لیے ترکیہ اور سعودی عرب مسلسل کوشش کر رہے ہیں لیکن ابھی تک اس میں انھیں مکمل کامیابی نہیں مل سکی ہے۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.