ETV Bharat / international

پاکستان کے شہر پشاور میں دھماکہ، دو افراد ہلاک - پاکستان

Suicide Blast in Pakistan پاکستان کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے صوبوں، جو افغانستان سے متصل ہیں، گزشتہ ایک سال کے دوران مسلح حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جن میں سے بہت سے حملوں کی ذمہ داری ٹی ٹی پی اور داعش گروپ نے قبول کی ہے۔

two people killed in Suicide Blast in Pakistan
پاکستان کے شہر پشاور میں دھماکہ، دو افراد ہلاک
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 10, 2024, 4:46 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہونے والے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی بھی ہوا جس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ دھماکہ شہر کے علاقے بورڈ بازار کے قریب ایک موٹر سائیکل پر ہوا جس میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی بھی حالت نازک ہے۔

انسداد دہشت گردی کے حکام دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں جب کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پشاور پولیس کے سربراہ کاشف عباسی نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مشتبہ بمبار بھی دھماکے میں مارا گیا ہے۔

پشاور صوبہ خیبر پختونخوا کا دارالحکومت ہے، جو پاکستانی طالبان گروپ، جسے ٹی ٹی پی بھی کہا جاتا ہے، کا سابقہ ​​گڑھ ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے متاثرین کے لیے دعائے مغفرت کی۔ وزیراعظم دفتر کے ایک بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یہ دھماکہ تقریباً ایک ماہ بعد ہوا ہے جب پارلیمانی انتخابات سے عین قبل صوبہ بلوچستان میں دو دھماکوں میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 7 فروری کے حملوں کی ذمہ داری داعش (ISIS) گروپ نے قبول کی تھی۔

پاکستان کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے صوبوں، جو افغانستان سے متصل ہیں، گزشتہ ایک سال کے دوران مسلح حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جن میں سے بہت سے حملوں کی ذمہ داری ٹی ٹی پی اور داعش گروپ نے قبول کی ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (PICSS) کے مطابق، جو اسلام آباد میں قائم ایک تحقیقی ادارہ ہے، پاکستان میں 2023 کے پہلے 11 مہینوں میں 664 حملے ہوئے، جو کہ 2022 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 67 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف علی زرداری دوسری بار پاکستان کے صدر منتخب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.