ETV Bharat / international

حج کا آج دوسرا دن، حجاج کرام رکن اعظم وقوف عرفہ کے لیے عرفات پہنچے - MANASIK E HAJ - MANASIK E HAJ

آج مناسک حج کا دوسرا دن ہے۔ آج حجاج کرام رکن اعظم وقوف عرفہ کے لیے عرفات میں ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 15, 2024, 11:11 AM IST

سعودی عرب: دنیا بھر سے 20 لاکھ حجاج کرام مناسک حج کے پہلے مرحلے میں منیٰ میں قیام کے بعد آج رکن اعظم وقوف عرفہ کیلئے عرفات پہنچ گئے ہیں۔ عازمین عرفات کی مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے، نماز ظہر اور عصر قصر کے ساتھ ادا کریں گے۔ مسجدالحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد خطبہ حج دیں گے، خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔

آج حجاج کرام رکن اعظم وقوف عرفہ کے لیے عرفات پہنچے
آج حجاج کرام رکن اعظم وقوف عرفہ کے لیے عرفات پہنچے (تصویر: اے پی)

عرفات میں مسجد نبوی کے بعد مکہ مکرمہ کے علاقے کی دوسری بڑی مسجد نمرہ میں حجاج کرام کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ آج سعودی عرب میں ماہ ذو الحج کی نویں تاریخ کو ہزاروں عازمین ظہر اور عصر کی نماز مسجد نمرہ میں اکٹھا ادا کریں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تقلید میں ظہر کی نماز کے وقت میں ہی عصر کی نماز بھی ادا کی جاتی ہے۔

مسجد نمرہ کی لمبائی مشرق سے مغرب تک 340 میٹر اور چوڑائی شمال سے جنوب تک 240 میٹر ہے۔ اس کا رقبہ 110,000 مربع میٹر سے زیادہ ہے۔ مسجد کے پیچھے سایہ دار صحن ہے جس کا رقبہ 8,000 مربع میٹر ہے۔ مسجد کے طول و عرص میں 4 لاکھ نمازیوں کی گنجائش ہے۔ مسجد میں 6 مینار ہیں۔ ہر مینار کی بُلندی 60 میٹر ہے۔ مسجد میں 64 گنبد اور 10 مرکزی دروازے ہیں۔ یہاں سے خطبہ اور عرفہ کے دن ظہر اور عصر کی نمازیں براہ راست سیٹلائٹ کے ذریعے نشر کی جاتی ہیں۔

مسجد نمرہ میں ظہر اور عصر کی نماز جمع کر کے ایک ساتھ ادا کرنے کے بعد حجاج کرام مغرب سے پہلے مزدلفہ کی طرف روانہ ہوں گے جہاں وہ مغرب اور عشاء کی نماز اکٹھی ادا کریں گے۔ اس کے بعد حجاج کرام مزدلفہ میں شیطان کو کنکریاں مارنے کیلئے کنکریاں جمع کرتے ہیں۔ حجاج کرام رات مزدلفہ میں ہی گزاریں گے جہاں وہ آرام اور عبادت کریں گے۔ 16 جون یعنی کل بروز اتوار کی صبح حجاج کرام منیٰ واپس روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ رمی جمرات کریں گے۔ پھر حجاج کرام اللہ کی راہ میں جانور کی قربانی دیں گے پھر اپنا سر منڈوائیں گے۔ اب یہاں احرام کی لازمیت ختم ہو جاتی ہے جس کے بعد حجاج کرام عام لباس پہنیں گے اور پھر مزید دو روز تک منیٰ میں ہی قیام کریں گے۔

16 جون یعنی اتوار کو ہی حجاج کرام بیت اللہ کے طواف کیلئے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔ 17 جون کو حجاج کرام ایک بار پھر رمی جمرات کریں گے اور پورا دن اور پوری رات عبادت میں گزاریں گے۔

18 جون یعنی منگل کے روز حجاج کرام آخری بار تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد مغرب ہونے سے قبل منیٰ کی حدود سے نکل جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.