ETV Bharat / international

خوفناک منظر! چین کے دریائے کیانٹانگ کے قریب سیلفی لیتے وقت کئی سیاح بہہ گئے، ویڈیو دیکھیے - Tourists swept in China - TOURISTS SWEPT IN CHINA

چین کے ایک سیاحتی مقام پر کئی سیاح سیلفی لینے کے دوران موج کی زد میں آگئے، وائرل کلپ میں سیاحوں کو دریائے کیانٹانگ کے کنارے سیلفیز لینے کے دوران بہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Tourists swept Qiantang River in China
سیلفی لیتے وقت کئی سیاح بہہ گئے (Photo: X@volcaholic1)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2024, 2:08 PM IST

حیدرآباد: اس سال ایشیا کے سب سے طاقتور طوفان سپر ٹائفون یاگی نے چین، فلپائن اور ویتنام میں تباہی مچا دی ہے۔ اس دوران سیاحوں کی سیلفی لیتے ہوئے چین کے دریائے کیانٹانگ کے بہتے پانی میں پھنسنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

غور طلب ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی سیاح سیلفی لے رہے ہوتے ہیں اس دوران دریائے کیانٹانگ کی طاقتور دھاریں انہیں بہا لے جاتی ہیں۔ ان میں سے کئی اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو پاتے ہیں جبکہ کئی جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ ایک ایکس ہینڈل نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وارننگ، کافی پریشان کن ویڈیو (اور میں اسے وارننگ کے طور پر پوسٹ کررہا ہوں) چند دن پہلے چین کے دریائے کیانٹانگ کے قریب سیلفی لیتے ہوئے کئی لوگ بہہ گئے۔

واضح رہے کہ اس پوسٹ کی 6,91,000 سے زیادہ لوگوں تک رسائی ہوئی، ویڈیو نے بہت سارے رد عمل کو جنم دیا جس میں ایک نے سیاحوں کو تیز لہر کے دوران سیلفی لینے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے لکھا کہ کیا یہ لوگ بیوقوف ہیں؟ جو والدین بچوں کو اپنے ساتھ لے جا رہے ہیں؟ ایک اور نے لکھا فکری مسائل سے دوچار لوگوں کا ایک گروپ۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ فطرت ہمیشہ جیتتی ہے، اسے کبھی کم نہ سمجھو۔

وہیں ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ خطرناک سیلفیز کے خطرات کے بارے میں آگاہی پھیلانا ضروری ہے، خاص طور پر چین میں دریائے کیانٹانگ جیسے خطرناک مقامات پر۔

یہ بھی پڑھیں:

نشے میں دھت افریقی لڑکی کا زبردست ہنگامہ، پولیس اہلکاروں اور راہگیروں کی ناک میں دم کر دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.