ETV Bharat / international

جیل کے اندر سے عمران خان اور جیل کے باہر سے نواز شریف کا فاتحانہ خطاب

پاکستان عام انتخابات 2024 کے نتائج آنے کے بعد دو سابق وزراء اعظم نے وکٹری اسپیچ دی۔ نواز شریف نے یہ تقریر اس وقت کی جب ان کی پارٹی صرف 65 سیٹوں پر ہی جیت درج کی ہوئی تھی۔ جبکہ جیل میں بند عمران خان نے بھی (مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ) فاتحانہ خطاب دیا۔

Pakistan General Election 2024: Victory speech of Imran Khan and Nawaz Sharif after
جیل کے اندر سے عمران خان اور جیل کے باہر سے نواز شریف کا فاتحانہ خطاب
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 11, 2024, 7:44 PM IST

جیل کے اندر سے عمران خان اور جیل کے باہر سے نواز شریف کا فاتحانہ خطاب

اسلام آباد: پاکستان کے الیکشن کمیشن نے جمعرات کو ہونے والے عام انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان اتوار کو کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جیل میں بند سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں۔ پارٹی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 93 نشستیں حاصل کیں جبکہ مسلم لیگ ن نے 75، پیپلز پارٹی نے 54 اور دیگر جماعتوں نے 42 نشستیں حاصل کیں۔ حکومت سازی کی صورتحال فی الحال واضح نہیں ہے کیونکہ کسی بھی سیاسی جماعت کو اکثریت نہیں ملی ہے۔

اس سے دو روز قبل ہی دو سابق وزراء اعظم نے وکٹری اسپیچ دی۔ نواز شریف نے یہ تقریر اس وقت دی جب ان کی پارٹی صرف 65 سیٹ پر ہی جیت درج کی ہوئی تھی۔ جس کی وجہ سے ان کی تنقید بھی کی جارہی ہے۔ اپنی تقریر کے دوران پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے عام انتخابات کے نتائج میں سب سے بڑی جماعت ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو ملک کیلئے ساتھ بیٹھنے کی دعوت دے دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب پارٹیوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، سب کا احترام کرتے ہیں چاہے وہ پارٹی ہے یا آزاد لوگ ہیں، ان کو بھی دعوت دیتے ہیں زخمی پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے آؤ ہمارے ساتھ بیٹھو، ہمارا ایجنڈا صرف اور صرف خوشحال پاکستان ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ آپ کو معلوم ہے کس نے اس ملک کیلئے کیا کیا ہے؟ ہم نے کس طرح معاشی مشکلات سے نکالا اور معیشت کو ٹھیک کیا، ہمیں مینڈیٹ ملا ہے ضروری ہے کہ سب پارٹیاں مل کر ملک کو اس بھنھور سے نکالیں، یہ سب کا پاکستان ہے، سب کو مل کر اس کو بھنور سے نکالنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان عام انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو برتری حاصل

پاکستان عام انتخابات: پی ٹی آئی کو حکومت سازی سے باز رکھنے کے لیے سیاسی پارٹیاں پورا زور لگا رہی ہیں

وہیں دوسری جانب مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ فاتحانہ خطاب میں عمران خان نے تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگوں نے تاریخ رقم کردی ہے مجھے آپ لوگوں پر فخر ہے اور میں اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتا ہوں کہ اس نے ہمیں ایک قوم بنا دیا ہے۔ آپ نے الیکشن 2024 کو میں کثرت سے ووٹ کرکے اپنی حقیقی آزادی کی بنیاد رکھ دی ہے۔ میں آپ تمام لوگوں کو یہ الیکشن جیتنے پر مبارکباد دییتا ہوں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے آپ تمام لوگوں پر بھروسہ تھا کہ آپ ووٹ دینے کے لیے باہر نکلیں گے، آپ لوگوں نے میرے بھروسے کا مان رکھا اور آپ کے کثرت ووٹ نے سب کو حیران کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے لندن پلان فیل ہوچکا ہے۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ آپ کو گھبرانا نہیں ہے اب ہمیں اونچی پرواز سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔ اس جیت کو جشن منائیں اور شکرانے کی نماز پڑھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.