ETV Bharat / international

بنگلادیش میں جماعت اسلامی پر پابندی لگانے کا فیصلہ - Jamaat e Islami to be banned - JAMAAT E ISLAMI TO BE BANNED

بنگلہ دیش کے وزیر قانون انیس الحق نے منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش حکومت نے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعہ جماعت اسلامی اور اس کے طلبہ ونگ اسلامی چھاترا شبیر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 31, 2024, 8:08 AM IST

Updated : Jul 31, 2024, 9:49 AM IST

بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبا کی جانب سے ہوئے پرتشدد احتجاج کے بعد حکومت نے جماعت اسلامی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بنگلہ دیش میں عوامی مظاہروں کے بعد حکومت نے جماعت اسلامی بنگلادیش اور طلبہ تنظیم اسلامی چھاترو شبر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق 14 جماعتی حکومتی اتحاد کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی اور طلبہ تنظیم اسلامی چھاترو شبر کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے گی۔ بنگلادیش کے وزیر قانون نے بتایا کہ جماعت اسلامی پر پابندی کے فیصلے کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیر داخلہ سے مشاورت کی جائے گی، جس کے بعد ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعہ جماعت اسلامی اور اسلامی چھترو شبر پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

بنگلادیش الیکشن کمیشن کی جانب سے 2018 میں جماعت اسلامی کا رجسٹریشن منسوخ کیا گیا تھا۔ وہیں جماعت اسلامی بنگلادیش کے رہنماؤں نے حکومت کے فیصلہ کو غیر آئینی اور ماورائے عدالت اقدام قرار دیا ہے۔ قبل ازیں حکمران عوامی لیگ کے جنرل سکریٹری اور روڈ ٹرانسپورٹ اور پلوں کے وزیر عبیدالقادر نے کہا تھا کہ حکومت، جماعت اور اس کے طلبہ ونگ چھاترا شبیر پر پابندی لگانے کے 14 جماعتی اتحاد کے فیصلے پر عمل درآمد کرے گی۔

Last Updated : Jul 31, 2024, 9:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.