ETV Bharat / international

اسرائیل پر حزب اللہ کا حملہ، 50 راکٹ داغے، جنوبی لبنان پر حملے کا دیا جواب - Hezbollah Attacks Israel

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 4, 2024, 4:39 PM IST

لبنان کے جنوب میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ایک 17 سالہ لڑکی جاں بحق اور 6 شہری زخمی ہوگئے جس کے جواب میں حزب اللہ نے اسرائیل کے شمال میں واقع ایک غیر قانونی یہودی بستی بیت ہیلیل کو درجنوں کاتیوشا راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

اسرائیل پر حزب اللہ کا حملہ، 50 راکٹ داغے
اسرائیل پر حزب اللہ کا حملہ، 50 راکٹ داغے (Photo: AP)

لبنان: لبنانی ایران نواز گروپ حزب اللہ نے آج اتوار کی صبح شمالی اسرائیل پر درجنوں کاتیوشا راکٹوں سے حملہ کر دیا۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے یہ حملہ جنوبی لبنان میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے جواب میں کیا ہے۔ لبنان کی وزارت صحت نے لبنان کی سرحد پر واقع قصبے دیر سریان میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ہلاکتوں کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک 17 سالہ لڑکی جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حزب اللہ کی طرف سے داغے گئے زیادہ تر راکٹوں کو مار گرایا ہے۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "جنوبی دیہاتوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں، خاص طور پر کفر کیلا اور دیر سریان کے دیہاتوں کو نشانہ بنانے اور شہریوں کے زخمی ہونے کے جواب میں اس نے ایک نئے علاقے "بیت ہلیل پر میزائلوں سے بمباری کی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف تقریباً 50 راکٹ داغے گئے۔

دوسری جانب بیروت میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو سیکیورٹی وارننگ جاری کر دی ہے اور کہا ہے کہ ہم لبنان چھوڑنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں وہ کوئی بھی دستیاب ٹکٹ خریدیں خواہ ان کی مطلوبہ تاریخ پر ہوں یا نہ ہوں۔

بھارت، امریکہ، نیدرلینڈز، برطانیہ، اٹلی، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، یونان، فرانس اور پولینڈ کی ایئرلائنز کمپنیوں نے مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین پیش رفت کے بعد سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اسرائیل اور لبنان کے لیے کچھ پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ واقعات ایک ایسے وقت میں رونما ہوئے ہیں جب دوسری طرف حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے غزہ میں نو ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے جواب میں سات اکتوبر 2023 سے لبنان کی سرحد پر حزب اللہ اوراسرائیلی فوج کے درمیان روزانہ کی بنیاد پر فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.