ETV Bharat / international

شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کا ایک اور حملہ، مغربی گلیلی میں راکٹ اور ڈرونز سے کئی دھماکوں کی اطلاعات - Hezbollah hits Israel

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 19, 2024, 11:17 AM IST

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے شمالی حصوں پر حزب اللہ نے "بھاری راکٹ اور ڈرون" سے حملہ کیا ہے۔ مغربی گلیلی میں کئی دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیل پر حزب اللہ کا حملہ
اسرائیل پر حزب اللہ کا حملہ (File Photo)

بیروت: لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل اور ڈرونز سے حملہ کر دیا ہے۔ چینل 12 اسرائیل کے مطابق اس حملے میں بھاری راکٹ اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا جس کے بعد مغربی کلیلی علاقے میں کچھ دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

وہیں اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اطلاع دی ہے کہ لبنان کی طرف سے شمالی اسرائیل پر "متعدد فضائی پروجکٹائل" لانچ کیے گئے جن میں سے کچھ کو آئرن ڈوم نے تباہ کر دیا۔ اس بیان میں یہ اعتراف بھی کیا گیا ہے کہ کچھ پروجکٹائل یارا کے علاقے میں گرے ہیں۔

حزب اللہ کے ان حملوں کے نتیجے میں شمالی اسرائیل میں متعدد کمیونٹیز میں سائرن بج اٹھے جو آنے والے راکٹوں اور ممکنہ ڈرون حملوں کے خطرات کا اشارہ دے رہے تھے۔

وہیں حزب اللہ کے ان حملوں کے جواب میں اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے کئی ٹھکانوں پر بمباری کی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی لبنان میں متعدد مقامات پر حزب اللہ کی فوجی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔

تاحال اس پیش رفت پر حزب اللہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ اس تعلق سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس نے جنگ بندی کی نئی تجاویز کو مسترد کر دیا، امریکی صدر اب بھی پُرامید، انٹونی بلنکن اسرائیل دورے پر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.