ETV Bharat / international

اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت پر بیٹے کا جذباتی بیان، کہا، والد نے وہ حاصل کیا جس کی انہیں خواہش تھی - Ismail Haniyehs Sons Statement - ISMAIL HANIYEHS SONS STATEMENT

فلسطینی سرزمین پر ایک الگ پہچان بنانے والے غزہ کے سابق صدر اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کے بعد جذباتی بیان سامنے آرہے ہیں۔ اسماعیل ہنیہ کے صاحبزادے کا کہنا ہے کہ، اُن کے والد نے وہ حاصل کیا جس کی وہ خواہش کیا کرتے تھے۔

اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت پر بیٹے کا جذباتی بیان، کہا، والد نے وہ حاصل کیا جس کی انہیں خواہش تھی
اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت پر بیٹے کا جذباتی بیان، کہا، والد نے وہ حاصل کیا جس کی انہیں خواہش تھی (File Photo: AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 31, 2024, 5:36 PM IST

غزہ: غزہ میں فلسطینیوں کے دلوں پر حکومت کرنے والے اسماعیل ہنیہ کو ایران کے شہر تہران میں قتل کر دیا گیا۔ جنگ کے دوران کرائے گئے حالیہ سروے میں فلسطینی حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی حمایت میں سامنے آئے تھے۔ اسماعیل ہنیہ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ حماس کا عسکری ونگ القسام بریگیڈز گزشتہ نو مہینوں سے اپنی جان کی بازی لگا کر اسرائیل کو فتح سے کافی دور دھکیلے ہوئے ہے۔

سات اکتوبر 2023 سے جاری نو مہینوں کی اس تباہ کن جنگ میں اسرائیلی جارحیت کی کچھ ممالک کو چھوڑ کر دنیا کے بیشتر ممالک نے مذمت کی ہے۔اسرائیل کے خونریز حملوں میں اب تک 39 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ ان ہلاکتوں میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے 60 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بڑے پیمانے پر ہوئیں اپنے افراد خاندان کی ہلاکتوں نے بھی اسماعیل ہنیہ کو اسرائیل کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کیا۔ انھوں نے اپنے افراد خاندان کی ہلاکتوں کو ایک بڑے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے قربانی سے تعبیر کیا۔

اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت پر صاحبزادے نے کیا کہا؟

اسماعیل ہنیہ کے صاحبزادے عبدالسلام اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے، ان کے والد نے وہ حاصل کیا جس کی وہ خواہش رکھتے تھے۔ اسماعیل ہنیہ کے بیٹے عبدالسلام اسمٰعیل ہنیہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انھوں نے اپنے والد پر حملے کا ذمہ دار اسرائیل اور امریکہ کو قرار دیا ہے۔

اپنے والد کی موت کے بعد عبدالسلام اسماعیل ہنیہ نے فلسطینیوں کے مضبوط ارادوں کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ، ہم اسرائیلی قبضے کے خلاف مسلسل جدوجہد کررہے ہیں اور ہماری مزاحمت قیادت کی شہادت سے ختم نہیں ہوگی، حماس آزادی تک مزاحمت جاری رکھے گا۔

غزہ جنگ میں ہنیہ خاندان کے 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے:

نو مہینوں سے جاری اسرائیلی جارحیت میں غزہ میں مقیم اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے متعدد افراد کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا ہے۔ اپریل 2024 میں اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے اسرائیلی بمباری میں جاں بحق ہوئے تھے جب کہ اس حملے میں اسماعیل ہنیہ کی 3 پوتیاں اور ایک پوتا بھی ہلاک ہو گئے تھے۔ صرف جون میں اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے دس افراد شہید ہوئے تھے۔ حماس کا دعویٰ ہے کہ جنگ میں ابھی تک ہنیہ خاندان کے 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.