شکاگو: سابق صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما نے امریکا کے شہر شکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن (DNC) سے خطاب کیا۔ اس موقعے پر مشیل اوباما نے ڈونالڈ ٹرمپ کو نشانہ بناتے ہوئے کملا ہیرس کی بھرپور حمایت کی۔ مشیل اوباما نے کہا کہ امریکی ہونے کا کیا مطلب ہے اس پر کسی کی اجارہ داری نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کملا ہیرس اب تک کی سب سے پڑھی لکھی صدارتی امیدوار ہیں۔
صدر جو بائیڈن نے بھی ڈی اے سی سے خطاب کیا۔ اس دوران کنونشن میں موجود تمام افراد نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ بائیڈن نے کہا کہ امریکہ میں سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو بچایا جائے۔ بائیڈن نے کہا کہ جمہوریت نے ہمیں یہ سب کچھ دیا ہے اور ہمیں اسے بچانے کی ضرورت ہے۔
#WATCH | Former US President Barack Obama says, " we have a chance to elect someone who has spent her entire life trying the give people the same chances, america gave her...the next president of the us kamala harris. it has been 16 years since i had the honour of accepting this… pic.twitter.com/wwP2RbkdRH
— ANI (@ANI) August 21, 2024
انہوں نے پارٹی کے حامیوں سے پوچھا کہ کیا آپ آزادی کے حق میں ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں؟ بائیڈن نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ آئندہ انتخابات میں خواتین کی طاقت کو جان لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب ڈونالڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارا ملک ناکام ہو رہا ہے، ہم ہار رہے ہیں، سچ یہ ہے کہ وہ خود ہارے ہوئے ہیں۔ بائیڈن نے کملا ہیرس کی تعریف کی اور انہیں مستقبل کی لیڈر قرار دیا۔
اس موقع پر سابق امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ "ہمارے پاس ایک ایسے شخص کو منتخب کرنے کا موقع ہے جس نے اپنی پوری زندگی لوگوں کو وہی مواقع دینے کی کوشش میں گزار دی جو امریکہ نے اسے دیے۔ مجھے اس پارٹی کی نامزدگی قبول کرنے کا اعزاز حاصل ہوئے 16 سال ہوچکے ہیں، میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ آپ کے امیدوار کے طور پر میرا پہلا بڑا فیصلہ جو بائیڈن سے میرے ساتھ کام کرنے کا تھا۔ تاریخ جو بائیڈن کو ایک عظیم صدر کے طور پر یاد رکھے گی جس نے بڑے خطرے کے وقت جمہوریت کی حفاظت کی اور مجھے آپ کو اپنا صدر کہنے پر اس سے بھی زیادہ فخر ہے۔