ETV Bharat / international

ابوظہبی کے ولی عہد دو روزہ دورے پر بھارت پہنچے، ممبئی کے بزنس فورم میں شرکت کریں گے - ABU DHABI CROWN PRINCE

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان بھارت دورے کے لیے نئی دہلی پہنچے ہیں۔ اس دورے کے دوران صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ وہ مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے راج گھاٹ بھی جائیں گے۔ ابوظہبی کے ولی عہد کے طور پر زید النہیان کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہے۔

ABU DHABI CROWN PRINCE
ابوظہبی کے ولی عہد دو روزہ دورے پر بھارت پہنچے (Photo: X@MEAIndia)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2024, 1:18 PM IST

دہلی: ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن زید النہیان بھارت کے دو روزہ دورے پر دہلی پہنچے ہیں۔ ولی عہد کے طور پر النہیان کا بھارت کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ نئی دہلی پہنچنے پر مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ان کا استقبال کیا۔

اس دورے کے دوران متعدد وزراء اور ایک بزنس گروپ بھی النہیان کے ہمراہ ہیں۔ اس سے پہلے ہفتہ کو وزارت خارجہ (ایم ای اے) نے ان کے دورہ بھارت کے پورے پروگرام کے بارے میں معلومات دی تھیں۔ ایم ای اے کے مطابق، ولی عہد 9 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے اور دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ صدر دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کریں گے اور راج گھاٹ پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

اس کے بعد 10 ستمبر کو النہیان ممبئی جائیں گے اور بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔ جس میں دونوں ممالک کے تاجر رہنما شامل ہوں گے۔ وزارت نے کہا کہ ہندوستان اور ابوظہبی کے درمیان تاریخی طور پر قریبی اور دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری حالیہ برسوں میں کئی شعبوں میں گہری ہوئی ہے۔ جس میں تجارت، سرمایہ کاری، سیاسی، رابطے، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت شامل ہیں۔

ایم ای اے نے کہا کہ ولی عہد کا دورہ بھارت-یو اے ای کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں شراکت داری کے مواقع کھولے گا۔

اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے اس سال فروری میں ابوظہبی کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے ابوظہبی کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے آٹھ معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔ اس دوران بھارت-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی راہداری (آئی ایم ای سی) کے لئے ایک بین حکومتی فریم ورک بنانے پر اتفاق ہوا۔ انہوں نے ابوظہبی میں پہلے ہندو مندر کا افتتاح بھی کیا اور تقریب میں بھارتی برادری سے خطاب کیا۔ اسی دوران انہوں نے ولی عہد کو دورہ بھارت کی دعوت بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں:

یو اے ای میں بنگلہ دیشی شہریوں کو اپنی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر عمر قید کی سزا

وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت یو اے ای تعلقات پر عربی میں کیا کہا؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.