ETV Bharat / international

غزہ میں دو ماہ کا فلسطینی بچہ بھوک سے مر گیا - اسرائیل حماس جنگ

غزہ میں اسرائیلی جارحیت عروج پر ہے۔ یہاں بھوک سے فلسطینی تڑپ رہے ہیں۔ گھر کے بڑے بچوں کو ایک وقت کا کھانا فراہم کرنے کے لیے خود بھوکے رہنے پر مجبور ہیں۔ ایسے میں غزہ میں دو ماہ کا محمود الفتوح بھوک سے مر گیا۔ اقوام متحدہ نے خوراک اور پانی کی کمی کی وجہ سے غزہ میں بچوں کی اموات میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہونے کی وارننگ دی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By AP (Associated Press)

Published : Feb 26, 2024, 8:06 AM IST

Updated : Feb 26, 2024, 2:06 PM IST

غزہ: شمالی غزہ میں ایک دو ماہ کا فلسطینی لڑکا بھوک سے مر گیا۔ دو ماہ کے محمود الفتوح کا انتقال جمعہ کو غزہ شہر کے الشفا اسپتال میں ہوا۔ دو ماہ کے محمود الفتوح کے موت کا ویڈیو انسانیت کو شرمسار کرنے والا ہے۔ فوٹیج میں معصوم کو ہسپتال کے بستر پر دم توڑتے ہوئے ہانپتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ بچے کو اسپتال پہنچانے والے پیرامیڈیکس میں سے ایک کا کہنا ہے کہ محمود کی موت شدید غذائی قلت سے ہوئی۔

پیرامیڈک کو ویڈیو میں کہتا ہوا دکھایا گیا ہے کہ۔"ہم نے دیکھا کہ ایک عورت اپنے بچے کو لے کر چل رہی ہے، مدد کے لیے چیخ رہی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اس کا بچہ اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے، " "ہم اسے اسپتال لے گئے اور پایا گیا کہ وہ شدید غذائی قلت کا شکار ہے۔ طبی عملے نے اسے آئی سی یو میں داخل کرایا۔ کئی دنوں سے بچے کو دودھ نہیں پلایا گیا تھا، کیونکہ کئی روز سے سے غزہ میں بچوں کا دودھ ہے ہی نہیں۔

محمود کی موت کی وجہ اسرائیلی حکومت کی ہٹ دھرمی ہے جو جنگ سے بے حال فلسطینیوں کے لیے مزید امداد کی اجازت دینے کی عالمی اپیلوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔

غزہ میں  بھوک سے فلسطینی  تڑپ رہے ہیں۔۔۔۔ ( PHOTO: AP)

  • اسرائیلی نسل کشی سے ہمیں کبھی بے حس نہیں ہونا چاہیے: امریکی مسلم گروپ

شمالی غزہ میں ایک فلسطینی بچے کی بھوک کی وجہ سے ہوئی موت کے بعد کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر) نے اسرائیلی ظلم و زیادتی کی مذمت کی ہے۔

امریکی مسلم گروپ کے ترجمان ابراہیم ہوپر نے ایک بیان میں کہا کہ "دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کی افواج کی طرف سے روزانہ جنگی جرائم کا ارتکاب اتنا عام ہے کہ مغربی میڈیا نے بڑی حد تک ان پر رپورٹنگ کرنا بند کر دیا ہے"۔ انھوں نے مزید کہا کہ، "ہمیں جاری اسرائیلی نسل کشی، جبری فاقہ کشی اور نسلی صفائی سے کبھی بھی بے حس نہیں ہونا چاہیے جس کا فلسطینی عوام کو سامنا ہے اور جسے بائیڈن انتظامیہ فعال کر رہی ہے۔"

اسرائیلی حملے میں زخمی ایک معصوم فلسطینی۔۔۔ ( PHOTO: AP)

اسرائیل کے خلاف احتجاج جاری۔۔۔  ( PHOTO: AP)

  • غزہ قحط کے دہانے پر:

غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں کم از کم 29,606 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ 7 اکتوبر سے اب تک 69,737 زخمی ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں تقریباً 2.3 ملین لوگ اس وقت قحط کے دہانے پر ہیں۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اس کے جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ میں پانچ سال سے کم عمر کے کم از کم 90 فیصد بچے ایک یا زیادہ متعدی بیماریوں سے متاثر ہیں علاقے کے شمالی حصوں میں دو سال سے کم عمر کے بچے شدید طور پر غذائیت کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Feb 26, 2024, 2:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.