حیدر آباد: نورڈک واکنگ ایک ایسی سرگرمی ہے جو سکی پولز کی طرح خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے واکنگ پولز کے ساتھ کی جاتی ہے۔ اسے صحت کو فروغ دینے والی جسمانی سرگرمی کے طور پر غیر ایتھلیٹس اور ایک کھیل کے طور پر ایتھلیٹ دونوں کر سکتے ہیں۔ یائیکنگ میں اونچے پہاڑ سر کرنے کے لیے اکثر دو چھڑیوں کا استعمال کیا جاتا ہے جسے واکنگ پولز کہا جاتا ہے۔
کئی دہائیوں سے پیدل سفر کرنے والوں اور بیک پیکرز نے ٹریکنگ اور نورڈک واکنگ پولز منظرعام پر آنے سے بہت پہلے اپنے ون پیس سکی پولز کا استعمال کرنا شروع کیا۔ برف سے محروم اسکی ریسرز ہمیشہ اسکی واکنگ اور پہاڑی باؤنڈنگ کے لیے اپنے ون پیس اسکی پولز کا استعمال کرتے رہے ہیں اور اب بھی کرتے ہیں۔ یہ چھڑی ایک طرح سے چہل قدمی کرنے والے کو سہارا فراہم کرتی ہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق یہ صحت پر کافی مثبت اثرات ڈالتی ہے جس سے انسان صحت مند رہتا ہے۔
اس کے فائدے:
1- باقاعدگی سے چلنے کے مقابلے میں، نورڈک واکنگ میں ہر قدم کے ساتھ چھڑی پر طاقت کا اطلاق ہوتا ہے۔ اس طرح چلنے سے آپ کے بازوؤں سمیت ٹانگیں اور جسم کے دیگر حصے شامل ہوتے ہیں، اسی لیے پورا جسم حرکت میں رہنے سے کیلوریز جلدی کم ہوتی ہیں اور چہل قدمی کرنے والوں میں انرجی آتی ہے۔ بہت سارے شواہد اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ نارڈک واکنگ معمول کے مطابق چلنے سے 18فیصد سے 67 فیصد تک زیادہ کیلوریز جلاتی ہے۔
2- چھڑی کے بغیر چلنے کے مقابلے میں نورڈک چہل قدمی سے توانائی کی کھپت میں 46 فیصد تک اضافہ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ نارڈک واک میں کیلوریز جلانے کی خصوصیات باقاعدہ چلنے سے زیادہ ہوتی ہیں۔
3- نورڈک واکنگ سے عمر رسیدہ افراد اور وہ لوگ جو کسی انجری سے صحت یاب ہورہے ہوں، انہیں فائدہ پہنچتا ہے۔ یہ کمر کی اور جوڑوں کی تکلیف کو ختم کردیتی ہے۔
4- نورڈک واکنگ سے دل کے امراض کا خطرہ بہت کم ہوجاتا ہے۔ کیونکہ نورڈک واکنگ کے ذریعے دل میں خون کی روانی تیز ہوجاتی ہے، اس کے علاوہ اس سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بھی دور ہو جاتا ہے۔
5- جب آپ چھڑی کا استعمال کرتے ہیں تو آپ بہت زیادہ مستحکم رہتے ہیں، کیونکہ آپ کے پاس زیادہ زمینی رابطہ ہے اور آپ اکیلے دو پاؤں پر انحصار نہیں کرتے۔
6- ماہرین کے مطابق انزائٹی، ڈپریشن اور اسٹریس جیسی بیماریوں سے جوجھ رہے مریضوں کو باقاعدگی سے چھڑی کی مدد سے چلنے کا طریقہ استعمال کرنا چاہیے کیونکہ اس سے وہ پرسکوں رہیں گے اور کسی قسم کے ذہنی تناؤ سے محفوظ رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: