ETV Bharat / health

برسات میں کیڑے روشنی کے گرد چکر کیوں لگاتے ہیں؟ کیا پروانے سچ میں شمع پر فدا ہوتے ہیں؟ جانیے اصل وجہ - Why Moth Attracted to Light - WHY MOTH ATTRACTED TO LIGHT

آپ نے بارش کے موسم میں پتنگوں کو اکثر بلب، راڈ، موم بتی یا چراغ کی روشنی کے گرد چکر لگاتے دیکھا ہوگا۔ لیکن کیا آپ نے کبھی یہ سوچا کہ روشنی دیکھتے ہی آخر انہیں ایسا کیا ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ پروانے اپنی جان گنوانے پر مجور ہو جاتے ہیں۔ آئیے اس کی اصل حقیقت کو جانتے ہیں۔

کیا پروانے سچ میں شمع پر فدا ہوتے ہیں؟
کیا پروانے سچ میں شمع پر فدا ہوتے ہیں؟ (Getty Images)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 6, 2024, 11:57 AM IST

حیدرآباد: برسات کے موسم میں آپ نے کیڑوں مکوڑوں کو روشنی کے گرد اڑتے اور بار بار چکر لگاتے ہوئے متعدد بار دیکھا ہوگا۔ یہ کیڑے آپ کے گھر میں لگی لائٹس یا اسٹریٹ لائٹس کے گرد چکر لگاتے رہتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا کہ یہ پتنگے ایسا کیوں کرتے ہیں؟ اس کی اصل وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

  • عوام میں پھیلی کہانیاں

روشنی کے گرد کیڑوں کے چکر لگانے سے متعلق شعر و شاعری میں آپ نے اکثر پڑھا ہوگا کہ پروانہ شمع کی دیوانگی میں اپنی جان قربان کردیتا ہے۔ لیکن کیا سچ میں یہ پروانے شمع یعنی روشنی پر اس قدر فدا ہوتے ہیں؟

ان پتنگوں کے روشنی کے گرد گھومنے کے تعلق سے ایک اور وجہ جو آپ نے اکثر سنی ہو گی وہ یہ کہ وہ چاند کی روشنی کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔ اسی لیے یہ کیڑے بلب کو چاند سمجھتے ہیں اور اس کے گرد گھومنا شروع کر دیتے ہیں۔

آپ نے کہیں یہ بھی پڑھا یا سنا ہوگا کہ کیڑے سرد خون والی مخلوق ہیں، اس لیے وہ روشنی کی طرف راغب ہوتے ہیں اور اس سے گرمی حاصل کرتے ہیں۔ لیکن یہ حقیقت اس وقت بے بنیاد ہوگئی جب ایل ای ڈی بلب استعمال ہونے لگے، کیونکہ وہ اتنے گرم نہیں ہوتے۔

  • مصنوعی روشنی کیڑوں کو فدا نہیں بلکہ گمراہ کرتی ہے

نیچر کمیونیکیشن ویب سائٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق بلب، راڈ، موم بتی، لالٹین اور چراغ سمیت تمام مصنوعی روشنیوں کی وجہ سے کیڑے اپنا راستہ کھو دیتے ہیں۔

درحقیقت یہ کیڑے سورج اور چاند کی روشنی کی مدد سے اپنا راستہ طے کرتے ہیں اور اسی راستے پر چلتے ہیں۔ لیکن رات میں سورج کی غیر موجودگی اور مصنوعی روشنی ہونے کی وجہ سے کیڑے اس روشنی کو چاند یا سورج کی روشنی سمجھنے لگتے ہیں۔

  • اڑنے کے دوران سورج ان کے اوپر ہوتا ہے

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ پتنگے سورج یا چاند کی طرف نہیں جاتے بلکہ ان کے دماغ میں موجود غدود سورج کو اپنے اوپر ہونے کا پیغام دیتے ہیں اور براہ راست زمین کے قریب اڑنے میں ان کی مدد کرتے ہیں۔ ایسے میں جب وہ مصنوعی روشنی کو سورج سمجھنے لگتے ہیں تو اس کے دماغ کے غدود انہیں مصنوعی روشنی کو بھی اپنے سر کے اوپر رکھنے کا پیغام دیتے ہیں اور روشنی کو اپنے سر کے اوپر رکھنے کی کوشش میں وہ بلب کے گرد چکر لگانے لگتے ہیں۔

مزید پڑھیں: برسات کے موسم میں کیڑے مکوڑوں کو گھر سے کیسے رکھیں دور؟ کچن میں رکھا یہ مصالحہ آزمائیں

تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ کیڑے انسانی زندگی اور لائف سائیکل کے لیے بہت اہم ہیں۔ دراصل یہ کیڑے فصلوں میں اگنے والے چھوٹے کیڑوں کو کھا جاتے ہیں جس کی وجہ سے کھیتوں میں موجود فصلوں کو زیادہ نقصان نہیں ہوتا۔ تو آپ یہ کبھی نہ سوچیں کہ ان چھوٹے پتنگوں کا آپ کی زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان چھوٹے چھوٹے پتنگوں سمیت کوئی بھی مخلوق بے وجہ نہیں پیدا کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.