حیدرآباد: آج وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن ملک کا عام بجٹ 2025 پیش کرنے جارہی ہیں۔ اس سے پہلے عوام کو بہت اچھی خبر ملی ہے۔ تیل کمپنیوں نے فروری کے پہلے دن ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں کو کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کمپنیوں نے کمرشیل سلنڈر کی قیمت تقریباً سات روپے کم کر دی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔ کمپنیوں نے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ اس کی قیمتیں مستحکم ہیں۔
آپ کے شہر میں کمرشیل سلنڈر کی نئی قیمت
آج اپڈیٹ کی گئی سلنڈر کی نئی قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں۔ اگر آپ انڈین آئل کی ویب سائٹ پر ایک نظر ڈالیں تو 19 کلو کے کمرشیل سلنڈر کی نئی قیمتیں نظر آ رہی ہیں۔ راجدھانی دہلی میں کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت 1804 روپے سے کم ہو کر 1797 روپے پر آ گئی ہے۔ صنعتی راجدھانی ممبئی میں نئی قیمتیں 1756 روپے سے کم ہو کر 1749.50 روپے پر آ گئی ہیں۔ وہیں کولکاتا میں کمرشیل سلنڈر کی نئی قیمت 1911 روپے سے کم ہو کر 1907 روپے پر آگئی ہے۔ وہیں چنئی میں اس سلنڈر کی قیمت 1966 روپے سے کم ہو کر 1959.50 روپے ہو گئی ہے۔
جنوری میں بھی گھٹائی گئی تھیں قیمتیں
اس سے قبل تیل کمپنیوں نے سال کے پہلے مہینے جنوری میں بھی قیمتوں میں کمی کی تھی۔ کمپنیوں نے قیمتوں میں 14 سے 16 روپے کی کمی کی تھی۔ وہیں دسمبر میں کمرشیل گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔
گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں
تیل کمپنیوں نے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ اس کی قیمتیں وہی رہیں گی۔ یہ سلنڈر یکم اگست 2024 کی قیمت پر دستیاب رہے گا۔ یہ سلنڈر دہلی میں 803 روپے، کولکاتا میں 829 روپے، ممبئی میں 802.50 روپے اور چنئی میں 818.50 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔