ETV Bharat / health

نہ خوراک میں تبدیلی نہ جم میں پسینہ بہانا! آسانی سے شیپ میں آجائے گا ڈھولک جیسا پیٹ - HOW TO LOSE BELLY FAT

پیٹ کی چربی کم کرنے کے لیے لوگ کیا کرتے ہیں؟ پیٹ کی چربی کو کم کرنے کے لیے بہت سے لوگ جم کرتے ہیں اور کچھ ڈائٹ کرتے ہیں۔ اس کے باوجود وہ پیٹ کی چربی کو کم نہیں کر پاتے۔ تاہم، اب آپ آسانی سے اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

How to lose belly fat without diet changes and exercise
نہ خوراک میں تبدیلی نہ جم میں پسینہ بہانا! آسانی سے شیپ میں آجائے گا ڈھولک جیسا پیٹ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 13, 2024, 9:47 AM IST

نئی دہلی: آج کل جسمانی وزن میں اضافہ صحت سے متعلق سب سے بڑے مسائل میں سے ایک ہے۔ خاص طور پر پیٹ جسسے باہر آنے میں دیر نہیں لگتی۔ بڑھا ہوا پیٹ ڈرم کی طرح نظر آنے لگتا ہے۔ اب ظاہر سی بات ہے گول پیٹ میں بھلا کوئی شخص فٹ کیسے نظر آ سکتا ہے۔ بہترین سجیلے لباس پہننے کے باوجود وہ سہما ہوا رہتا ہے۔ یہ مسئلہ صرف لڑکوں کے ساتھ نہیں بلکہ یہی حال لڑکیوں کا بھی ہے، لڑکیاں بھی اپنے پیٹ کے باہر نکلنے سے پریشان ہیں۔

اگرچہ لوگ پیٹ کی چربی کو کم کرنے کی بہت کوشش کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں کامیابی نہیں ملتی۔ ایسے میں اگر آپ بھی پیٹ کے پھیلنے کے مسئلے سے دوچار ہیں تو آج ہم آپ کو کچھ آسان اور کارآمد طریقے بتانے جارہے ہیں، جن کے ذریعے آپ اپنے پیٹ کی چربی کو کم کرسکتے ہیں۔

خاص بات یہ ہے کہ اس کے لیے آپ کو نہ تو اپنی خوراک کو مکمل طور پر تبدیل کرنا پڑے گا اور نہ ہی آپ کو جم میں گھنٹوں محنت کرنی پڑے گی۔ تو آئیے اب آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ بغیر کسی اضافی محنت کے پیٹ کی چربی کو کیسے کم کرسکتے ہیں۔

  • روزانہ چلنا (واکنگ):

اگر آپ کا پیٹ بھی ڈھول کی طرح لگتا ہے تو آپ کے لیے چلنا ضروری ہے۔ اگر آپ چاہیں تو دوڑ بھی لگا سکتے ہیں۔ روزانہ چہل قدمی چربی کو کئی گنا کم کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ جسم بھی شیپ میں آتا ہے۔

  • نیم گرم پانی پئیں:

اس کے علاوہ پیٹ کی چربی کو کم کرنے کے لیے آپ نیم گرم پانی پی سکتے ہیں۔ اگر آپ کچھ بھی کھانے کے 20 منٹ بعد نیم گرم پانی پئیں گے تو اس کا اثر پیٹ پر جلد نظر آئے گا۔

  • فائبر سے بھرپور کھانا کھائیں:

پیٹ کی چربی کو کم کرنے کے لیے پھلوں، سبزیوں اور فائبر سے بھرپور دیگر چیزوں کا استعمال فائدہ مند ہے۔ فائبر سے بھرپور غذائیں پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرا رکھتی ہیں جس سے کھانے کی مقدار کم ہوتی ہے اور وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

  • دن میں ایک بار موسمی پھل کھائیں:

پیٹ کی چربی کو بڑھنے سے روکنے کے لیے دن میں کم از کم ایک بار موسمی پھل کھانے چاہئیں۔ اس کے علاوہ آپ سیب، امرود اور ناشپاتی جیسے پھل بھی کھا سکتے ہیں۔ یہ پھل تقریباً سال بھر بازار میں دستیاب ہوتے ہیں۔ ان میں فائبر کی بڑی مقدار ہوتی ہے۔ آپ انہیں صبح 11 بجے اور شام 4 سے 5 کے درمیان کھا سکتے ہیں۔

  • اپنی خوراک میں پروٹین شامل کریں:

پروٹین چربی کو کم کرنے میں موثر ہے۔ اس سے جسم کو کافی توانائی ملتی ہے اور پٹھے بھی مضبوط ہوتے ہیں۔ اس کے لیے انڈے، دودھ اور خشک میوہ جات کو خوراک میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

(ڈسکلیمر: یہ مضمون صرف عام معلومات کے لیے ہے۔ یہ کسی بھی طرح کسی دوا یا علاج کا متبادل نہیں ہے۔ مزید معلومات کے لیے ہمیشہ اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں)

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.