ETV Bharat / health

ہاٹ پاٹ میں روٹیاں گیلی ہو جاتی ہیں؟ ان ٹپس سے آپ کی چپاتیاں نرم اور خشک بنی رہیں گی - ROTI BECOME SOGGY IN HOT POT

ہاٹ پاٹ میں روٹی رکھنے سے وہ گرم تو رہتی ہے لیکن کبھی کبھی ہاٹ پاٹ میں بننے والی بھاپ روٹیوں کو خراب کر دیتی ہے۔ گیلی ہو جانے کے بعد روٹی کا ذائقہ بھی بگڑ جاتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ روٹی کا ذائقہ اور اس کا تازہ پن بنائے رکھنے کے لیے کیا کرنا چاہیے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 6, 2024, 12:12 PM IST

ہاٹ پاٹ میں روٹیاں گیلی ہو جاتی ہیں؟
ہاٹ پاٹ میں روٹیاں گیلی ہو جاتی ہیں؟ (Credit: Getty Images)

حیدرآباد: بھاگ دوڑ بھری زندگی میں وقت کی اہمیت کافی بڑھ گئی ہے۔ کام کاج کے الگ الگ اوقات کی وجہ سے کئی خاندان تو ایسے ہیں جو صرف اتوار کو ہی ایک ساتھ بیٹھ کر کھانے کا لطف اٹھا پاتے ہیں۔ ایسے میں گھر کی خواتین کے لیے روزانہ اپنے اہل خانہ کو گرما گرم کھانا فراہم کرنا لوہے کے چنے چبانے سے کم نہیں ہے۔ اور جب بات گرما گرم روٹی کی ہو تو گھر کا کوئی بھی فرد سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتا۔ وہ زمانہ اور تھا جب گھر کے تمام افراد ایک ساتھ کھانے کے لیے بیٹھتے تھے اور خواتین توے پر گرما گرم روٹیاں سینک کر پلیٹ میں پروسا کرتی تھیں۔ دور حاضر میں تو خواتین بھی نوکری پیشہ ہیں یا تو وہ اپنا کاروبار کر رہی ہیں۔ ایسے میں اپنے پیاروں کو گرم روٹی کھلانے کے لیے خواتین ہاٹ پاٹ کا استعمال کر رہی ہیں۔ لیکن سوچیے، بھوک سے بے حال بچے اسکول سے آئیں یا پھر آپ کے شوہر آفس سے آئیں تو ان کے ہاتھ جلدی جلدی ہاتھ ہاٹ پاٹ کی طرف بڑھتے ہیں۔ لیکن ان کا موڑ تب آف ہو جاتا ہے جب انھیں ہاٹ پاٹ میں روٹیاں گیلی حالت میں ملتی ہیں۔ تو آیئے جانتے ہیں خواتین کو ایسا کیا کرنا چاہیے جس سے کہ ہاٹ پاٹ میں بھاپ روٹی کو گیلا نہ کر پائے اور گھر کے افراد کو ہر وقت ہاٹ پاٹ میں نرم اور گرما گرم روٹی مل سکے۔

ہاٹ پاٹ میں روٹی کو خشک رکھنے کے لیے کیا کریں:

1- روٹی کو گرما گرم اور بھاپ سے ہونے والے نقصان سے بچانے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ ہاٹ پاٹ میں روٹیوں کے نیچے ایک جالی دار پلیٹ رکھ دیں اور اس پر ایک چھاٹا سا رومال رکھ دیں۔ پھر اپنی روٹیوں کو اس رومال کے اوپر رکھیں۔ اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ بھاپ ہاٹ پاٹ کی سطح پر گرنے کے باوجود روٹیوں کو نقصان نہیں پہنچا پائے گی۔

2- لمبے وقت تک روٹی کو گرما گرم اور خشک رکھنے کے لیے تیسرا طریقہ یہ ہے کہ، روٹی رکھنے سے پہلے ہاٹ پاٹ میں اخبار، صاف کاغذ یا سوتی کپڑا رکھ دیں۔ اس طرح بھاپ سے بننے والا پانی کاغذ یا تولیہ جذب کر لے گا اور روٹی گیلی نہیں ہوں گی۔

3- روٹیوں کو ہاٹ پاٹ میں گیلا ہونے سے بچانے کا چوتھا طریقہ یہ ہے کہ ہاٹ پاٹ میں روٹیوں کو رکھنے سے پہلے کپڑے میں اچھی طرح لپیٹ لیں۔ یہ طریقہ اپنانے سے پانی سیدھا روٹیوں پر نہیں گرے گا اور روٹیوں کا ذائقہ تبدیل نہیں ہوگا۔

4- پانچواں طریقہ جس کے روٹی ہاٹ پاٹ میں گرما گرم رہے، اس کے لیے آپ المونیم فوائل لیں ، اس پر انگلیوں سے گھی کو پھیلائیں، پھر سے میں روٹیوں کو لپیٹ لیں اور ان تمام روٹیوں کو ہاٹ پاٹ میں رکھ دیں۔ اس طریقہ سے روٹیاں گیلی نہیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.