ETV Bharat / health

بچوں کا قد تیزی سے بڑھانے کے لیے اپنائیں یہ آسان طریقہ - Height Increase Tips

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 30, 2024, 2:37 PM IST

بازار میں بہت سے ایسے مہنگے سپلیمنٹس دستیاب ہیں جو بچوں کا قد بڑھانے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ لیکن بچوں کی خوراک پر خصوصی توجہ دے کر بھی ہم ان کا قد بڑھا سکتا ہے۔ قد میں احافے کے لیے جسمانی ورزش بھی نہایت ضروری ہے۔

How to Increase Height, best way to increase height of children
بچوں کا قد تیزی سے بڑھانے کے لیے اپنائیں یہ آسان طریقہ (canva)

حیدرآباد: والدین اکثر اپنے بچوں کا قد عمر کے ساتھ نہ بڑھنے سے پریشان رہتے ہیں اور اس کے لیے وہ کئی طریقے اور نسخے بھی آزماتے ہیں۔ اس کے علاوہ والدین اپنے بچوں کا قد بڑھانے کے لیے بازار میں دستیاب مہنگے پاؤڈر اور سپلیمنٹس کو بھی ان کی خوراک میں شامل کرتے ہیں۔

تاہم بچوں کا قد بڑھانے کے لیے شروع سے ہی خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ بچپن میں ان کی خوراک پر توجہ دے کر ان کا قد بڑھایا جا سکتا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ لمبی ہائٹ کے لیے بچوں کو صحت مند ماحول کے ساتھ ساتھ جسمانی ورزش بھی کرنی چاہیے۔

بچوں کا قد بڑھانے کے لیے انہیں روزانہ دودھ پلایا جانا چاہیے۔ دودھ میں موجود کیلشیم ہڈیوں کی نشوونما میں مددگار ہے۔ دودھ باقاعدگی سے پینے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور قد بھی تیزی سے بڑھتا ہے۔

اچھے قد کے لیے بچوں کو سویا بین، انڈا، مچھلی اور دودھ کی مصنوعات کھلایا جانا چایئے۔ یہ پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں اور قد بڑھانے میں مددگار بھی ہوتے ہیں۔ انڈوں میں وٹامن بی 12 پایا جاتا ہے جو بچوں کا قد بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

پھل اور سبز سبزیاں بھی قد بڑھانے میں معاون ہیں:

اس کے علاوہ بچوں کو پھل اور سبز سبزیاں بھی کھلانا چاہیے۔ ہری سبزیوں میں آئرن، کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم اور وٹامنز پائے جاتے ہیں جو کہ قد بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

پھلوں اور سبزیوں میں موجود غذائی اجزاء بھی بچوں کو صحت مند رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ خشک میوہ جات جیسے بادام اور مکھن کھلانے سے بھی بچوں کے جسم کی تیز رفتار نشوونما میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ بچوں کا دماغ بھی تیز ہو جاتا ہے۔

بچوں کو اچھی صحت کے لیے کافی نیند لینا چاہیے۔ اس کی وجہ سے جسم میں ہارمونز پیدا ہوتے ہیں، جو جسم کی نشوونما میں مدد دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین بچوں کو 8 سے 10 گھنٹے کی نیند لینے کا مشورہ دیتے ہیں۔

قد بڑھانے کے لیے ورزش ضرور کرنا چاہیے:

بچوں کا قد بڑھانے کے لیے انہیں باقاعدگی سے ورزش کرنی چاہیے۔ ان میں جاگنگ، لٹکنا، کھینچنا، رسی کودنا، تیراکی وغیرہ شامل ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون صرف عام معلومات کے لیے ہے۔ ہم یہ معلومات مطالعہ اور ماہرین صحت کے مشورے کی بنیاد پر شیئر کر رہے ہیں۔ لیکن بہتر ہوگا کہ آپ ان پر عمل کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.