ETV Bharat / health

لمبی عمر اور صحت چاہتے ہیں؟ تو جانیے ایک دن میں کتنا پیدل چلنا چاہیے، رپورٹ میں انکشاف - Walking Benefits - WALKING BENEFITS

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اچھی صحت کے لیے پیدل چلنا بہت ضروری ہے۔ پیدل چلنے سے آپ کو صحت کے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں اور سب سے بڑا فائدہ دل سے متعلق بیماریوں میں ہوتا ہے۔ بہت سے لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ صحت مند رہنے کے لیے انہیں ایک دن میں کتنا پیدل چلنا چاہیے۔

لمبی عمر کے لیے پیدل چلنا ضروری
لمبی عمر کے لیے پیدل چلنا ضروری (Photo: Getty Images)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 31, 2024, 3:39 PM IST

حیدرآباد: آج کل ہمارا لائف اسٹائل ایسا بن گیا ہے کہ خود کو صحت مند رکھنا ایک بڑے چیلنج کی طرح ہے۔ خوراک میں ملاوٹ، موسم کی مار، آلودگی اور دیگر بہت سی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے لوگ بیمار پڑتے رہتے ہیں۔ ماہرین اور ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ ایک ایسی 'ایکسرسائز' ہے، جسے کرنے سے آپ صحت مند رہ سکتے ہیں اور لمبی عمر بھی پا سکتے ہیں۔

جی ہاں، ہم بات کر رہے ہیں واکنگ یعنی پیدل چلنے کی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صرف اس 'ایکسرسائز' کو اپنے روٹین میں شامل کر کے آپ کئی طرح کی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں اور لمبی عمر پا سکتے ہیں۔ لیکن یہاں ایک سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ کو کتنا پیدل چلنا چاہیے؟ کیا عمر کی کوئی حد ہے یا کوئی شخص جتنا چاہے پیدل چل سکتا ہے؟ تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ انسان کو ایک دن میں کتنا پیدل چلنا چاہیے؟

اپولو ہاسپٹلس حیدرآباد کے نیورولوجسٹ ڈاکٹر سدھیر کمار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں بہت سی جانکاریاں سامنے آئی ہیں۔ جیسا کہ...

  • روزانہ 4,000 قدم چلنے سے ہی آپ کو فائدہ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
  • قدموں کی تعداد بڑھنے سے فوائد بھی بڑھتے جاتے ہیں۔
  • روزانہ 500 قدم چلنے سے امراض قلب سے متعلق اموات کی شرح (سی وی) میں سات فیصد کمی واقع ہوتی ہے۔
  • روزانہ 1000 قدم چلنے سے دل سے متعلق اموات میں 15 فیصد کمی واقع ہوتی ہے۔

یورپی جرنل آف پریونٹیو کارڈیالوجی کی ایک رپورٹ کے مطابق زیادہ سے زیادہ فائدہ ان لوگوں کو حاصل ہوا جو روزانہ 11500 قدم چلتے ہیں۔ جو لوگ روزانہ 11,500 قدم چلتے ہیں، ان میں دل سے متعلق اموات کی شرح 77 فیصد کم تھی اور تمام وجوہات سے اموات کی شرح 67 فیصد کم تھی۔ جب کہ یومیہ 4000 سے کم قدم چلنے والوں میں دل کی وجہ سے شرح اموات 67 فیصد کم تھی۔

مزید پڑھیں: شادی کے بعد موٹاپا کیوں بڑھ جاتا ہے؟

گرمیوں میں کھیرا کھانے سے جسم میں ہوتے ہیں کئی بدلاؤ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.