ETV Bharat / health

ایک کلو وزن کم کرنے کے لیے کتنے کلومیٹر پیدل چلنا چاہیے؟ - Walking Benefits

جب آپ کا وزن بڑھتا ہے تو لوگ آپ کو چہل قدمی کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ لوگوں کا خیال ہے کہ پیدل چلنے سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور ایک طرح سے یہ درست بھی ہے۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر ہم ایک کلو وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں کتنے کلومیٹر پیدل چلنا چاہیے؟

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 12, 2024, 8:57 PM IST

How many kilometers should be walked to lose one kilogram of weight?
ایک کلو وزن کم کرنے کے لیے کتنے کلومیٹر پیدل چلنا چاہیے؟ (Getty Images)

حیدرآباد: موٹاپا ایک ایسا مسئلہ ہے جو آج کل بہت عام ہوگیا ہے۔ وزن کم کرنے کے لیے لوگ ورزش کے علاوہ کیا کچھ نہیں کرتے ہیں؟ صبح سویرے چہل قدمی کرنا ان میں سے ہی ایک اہم ورزش ہے۔ آپ نے اکثر لوگوں سے سنا ہوگا کہ چلنے سے وزن کم ہوتا ہے۔ لیکن کیا آپ کو کبھی کسی نے بتایا ہے کہ کتنا چلنے سے آپ کا وزن کتنا کم ہوگا؟ اس لیے ہم آپ کو بتانے والے ہیں کہ ایک کلو وزن کم کرنے کے لیے آپ کو کتنے کلومیٹر پیدل چلنا چاہیے۔

سائنس کیا کہتی ہے؟

  • وزن کم کرنا تین عوامل پر منحصر ہے۔ کتنے کلومیٹر پیدل چلنا ہے اس کا فیصلہ جسمانی وزن کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
  • جسمانی وزن کے ساتھ ساتھ چلنے کی رفتار میں تیزی بھی ایک اہم عنصر ہے جو وزن میں کمی پر بڑا اثر ڈالتا ہے۔
  • تیسرا درست ہاضمہ بھی ایک اہم عنصر ہے۔ جو ایک دوسرے میں مختلف ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک کلو وزن کم کرنے کے لیے ایک شخص کو تقریباً 7000 کیلوریز جلانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ریاضی کیا کہتی ہے؟

ماہرین کے مطابق اگر کوئی نارمل وزن والا انسان ایک کلومیٹر پیدل چلتا ہے تو وہ تقریباً 0.4 سے 0.5 کیلوریز خرچ کرتا ہے۔ اس بنیاد پر 70 کلو وزنی شخص جب ایک کلومیٹر پیدل چلتا ہے تو وہ تقریباً 28 سے 35 کیلوریز جلاتا ہے۔ ایسی صورت حال میں ایک کلو جسم کی چربی کو جلانے کے لیے اس شخص کو تقریباً 7000 کیلوریز جلانی ہوں گی۔

ایسی صورت حال میں ایک کلو گرام چربی جلانے کے لیے ایک شخص کو 200 سے 250 کلومیٹر پیدل چلنا پڑے گا۔ لیکن یہ طریقہ ایسی صورت میں کارآمد ثابت ہو گا جب کوئی شخص اپنی کھانے پینے کی عادات اور دیگر پہلوؤں میں کوئی تبدیلی کیے بغیر ایک ہی وقت میں 200 سے 250 کلو میٹر پیدل چلا جائے۔

اتنے زیادہ کلومیٹر کا مطلب ہے تقریباً 2,50,000 سے 3,12,500 فٹ ہوتا ہے۔ اگر اسے گھنٹوں میں پیمائش کی جائے تو انسان کو تقریباً 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنا پڑے گا اور 40 سے 50 گھنٹے تک مسلسل چلنا پڑے گا، تب ہی وہ ایک کلو وزن کم کر سکے گا۔

وزن کم کرنے کے دوسرے طریقے

اب ایک عام آدمی کے لیے دن میں 200 سے 250 کلومیٹر پیدل چلنا ممکن نہیں تو چند کلومیٹر پیدل چل کر اپنا وزن کیسے کم کر سکتے ہیں؟ تو آئیے ہم آپ کو وزن کم کرنے کے دوسرا طریقہ بھی بتا دیتے ہیں۔

  • روزانہ باقاعدگی سے چہل قدمی کرنا۔
  • کم کیلوری والی خوراک کھانا۔
  • روزانہ ورزش کرنا۔
  • کھانے کے بعد چہل قدمی کی عادت بنانا۔
  • جسم کو وافر مقدار میں پانی دیتے رہنا۔
  • جہاں تک ممکن ہو لفٹوں کے استعمال سے گریز کریں اور سیڑھیوں کا استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں

لمبی عمر اور صحت چاہتے ہیں؟ تو جانیے ایک دن میں کتنا پیدل چلنا چاہیے، رپورٹ میں انکشاف

شادی کے بعد موٹاپا کیوں بڑھ جاتا ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.