ETV Bharat / health

گرمیوں میں کھیرا کھانے سے جسم میں ہوتے ہیں کئی بدلاؤ، پیٹ، دل، ہڈیوں اور جلد سبھی کے لیے فائدے مند - Benefits of Cucumber - BENEFITS OF CUCUMBER

گرمیوں میں آپ کو ہر جگہ کھیرے دکھ جائیں گے۔ اس کے استعمال سے ہمارے جسم کو بہت سے فائدے ملتے ہیں۔ اسے روزانہ کھانے سے آپ خود میں کئی بدلاؤ محسوس کریں گے۔ کھیرے کے فوائد اور اس سے ہونے والی جسمانی تبدیلیوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

کھیرے کے فوائد
کھیرے کے فوائد (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 30, 2024, 9:46 PM IST

حیدرآباد: گرمی کے موسم میں لوگ سلاد میں کھیرا کھانا پسند کرتے ہیں۔ اسے کھانے سے جسم تو ہائیڈریٹ رہتا ہی ہے، اس کے علاوہ بھی بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ پابندی سے اس کا استعمال ہمارے جسم میں کئی تبدیلیوں کا باعث بھی بنتا ہے۔

  • بہترین ہائیڈریشن

گرمی کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی نہ ہو، اسے یقینی بنانے کے لیے لوگ اپنی خوراک میں سلاد کے طور پر کھیرے کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کے استعمال سے ہمارے جسم کو متعدد غذائی اجزاء حاصل ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایک چھوٹے کھیرے میں تقریباً 96 فیصد پانی ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ گرمیوں میں کھیرا کھانے سے جسم ہائیڈریٹ رہتا ہے۔

  • ہڈیوں کی مضبوطی

کھیرے میں وٹامنز اور کیلشیئم وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ اس کے مستقل استعمال سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس سے ہڈیوں کے ٹوٹنے کا خطرہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔

  • ہاضمے کے لیے بہترین

کھیرے میں پانی کے ساتھ ساتھ فائبر بھی پایا جاتا ہے۔ اس کو کھانے سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔ اس کو کھانے سے بدہضمی کے مسائل کم ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اسے کھانے سے قبض بھی ٹھیک ہو جاتی ہے۔

  • وزن گھٹانے میں معاون

کھیرے میں کیلوریز، کاربوہائیڈریٹ اور چینی کم ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کھیرے میں موجود فائبر آپ کے پیٹ کو بھرا ہوا محسوس کرتا ہے۔ اس کی وجہ سے بھوک کم لگتی ہے۔ 2007 میں 'نیوٹریشن ریسرچ جرنل' میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق محققین نے پایا کہ سلاد میں کھیرے کو شامل کرنے سے وزن کم ہوتا ہے۔ اس تحقیق میں ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کی ڈاکٹر ڈانا ٹی جانسن نے کہا کہ ہر شخص کو کھیرے کا استعمال کرنا چاہیے۔

  • شوگر لیول کنٹرول رکھنے کے لیے فائدے مند

کھیرے کا گلائسیمک انڈیکس کم ہونے کی وجہ سے شوگر کے مرض میں مبتلا افراد کے لیے کھیرا فائدہ مند ہے۔ ماہرین کے مطابق خون میں گلوکوز آہستہ آہستہ خارج ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کھیرے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ذیابیطس کو تیزی سے بڑھنے سے روکتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ذیابیطس کے مضر اثرات بھی کم ہوتے ہیں۔

  • کینسر سے بچاؤ کا ذریعہ

ایک چھوٹا سا دکھنے والے کھیرے میں ککربٹاسین سی یو بی Cucurbitacin B (CUB)) نام کا کیمیکل بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ یہ کینسر کے خلیات کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

  • دل کی صحت کے لیے اچھا

ہمارے جسم میں بلڈ پریشر بھی مسلسل بڑھتا اور کم ہوتا رہتا ہے۔ اس کے استعمال میں موجود پوٹاشیم سوڈیم کے اثر کو کم کرتا ہے اور بلڈ پریشر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ کھیرے میں موجود غذائی اجزاء خون کی نالیوں میں چربی کو جمع ہونے سے روکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کھیرے کے مسلسل استعمال سے ہمارا دل بھی صحیح ڈھنگ سے کام کرتا ہے۔

نوٹ: ہم یہ جانکاری سائنسی تحقیق، مطالعات، طبی اور صحت کے پیشہ ورانہ مشورے کی بنیاد پر فراہم کر رہے ہیں، لیکن، بہتر ہوگا کہ آپ ان پر عمل کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ لیں۔

مزید پڑھیں: دماغ کو تیز کرنا بہت آسان، بس کرنا ہوگا یہ چھوٹا سا کام

وزن کے حساب سے دن بھر میں کتنا کھانا کھانا چاہیے، ایک کِلک پر جانیں

سرسوں کا تیل بمقابلہ ریفائنڈ آئل: صحت کے لیے کون سا بہتر؟ ایک کلک پر جانیے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.