بھاگلپور: ریاست بہار سمیت پورے بھارت میں اور خاص کر شمالی ہند میں ان دنوں سخت گرمی کا قہر جاری ہے، کہیں ۔ کہیں تو پارہ 43 ڈگری سیلسیئس سے بھی اوپر چلا گیا ہے۔ ایسے میں لوگوں کو لو لگنے اور بیمار ہونے کی خبریں آ رہی ہیں۔
لہذا اس لو چلتی شدید گرمی میں لوگ اپنا بچاؤ کس طرح کریں اس بارے میں ہمارے نمائندہ نے بھاگلپور کے فزیشین ڈاکٹر محمد مونس عالم سے بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ گرمی سے بچاؤ کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ زیادہ دیر تک دھوپ میں نہ رہیں اور جب گھر سے نکلیں تو فُل آستین والے کاٹن کے کپڑے زیب تن کریں اور سن گلاسیز کا استعمال کریں کیونکہ اس گرمی میں الٹرا وائلیٹ شعاؤں (یو وی ریز) سے بچنا انتہائی ضروری ہے۔ ساتھ ہی مائع (لیکوڈ) والی چیزوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
گرمی سے بچنے کے لیے یہ تدابیر اختیار کی جا سکتی ہیں:
زیادہ دیر تک دھوپ میں نہ رہیں
دوپہر 12 بجے سے 3 بجے کے درمیان دھوپ میں نہ نکلیں۔
ہلکے رنگ کے، ڈھیلے فٹنگ والے کپڑے پہنیں۔
دھوپ میں نکلتے وقت حفاظتی شیشے، چھتری، ٹوپی، جوتے یا چپل پہنیں۔
کافی پانی پائیں
کھانے کی صفائی کا خیال رکھیں
ایک ساتھ بہت زیادہ نہ کھائیں۔
مسالہ دار کھانا نہ کھائیں۔
گھر سے نکلتے وقت اچھی کوالٹی کی سن اسکرین لگائیں۔
بغیر کچھ کھائے یعنی خالی پیٹ باہر نہ نکلیں۔
گرمی سے بچنے کے لیے یہ گھریلو نسخے بھی اپنائے جا سکتے ہیں:
دن میں پانچ لیٹر ٹھنڈا پانی پئیں۔
گرمیوں میں بہت زیادہ تیل اور مسالے کھانے سے پرہیز کریں۔
کھاتے وقت مولی کا سلاد کھائیں۔
دہی کھانے سے جسم ٹھنڈا ہوگا۔
تِل کو پانی میں بھگو کر چھان کر پی لیں۔
پودینہ گرمی کی لہر کو روکنے میں بھی مددگار ہے۔
پیاز کو سلاد کی شکل میں کھانے سے آپ گرمی سے محفوظ رہیں گے۔
گرمیوں میں وٹامن سی سے بھرپور پھل جیسے لیموں، اورنج وغیرہ کا استعمال کثرت سے کریں۔
آملے کا رس، کچا اچار، آملہ پاؤڈر یا مربہ استعمال کریں۔
گلقند کھائیں،
سونف، دھنیہ اور زیرہ استعمال کریں۔
ایسا کرنے سے ہم گرمی سے اپنی حفاظت اچھی طرح کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی دوسروں کو گرمی سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: