ممبئی: آج 4 فروری کو کینسر کے عالمی دن کے موقع پر کئی مشہور شخصیات نے، جو کینسر جیسی مہلک بیماری کا شکار ہو گیے تھے انہوں نے اپنی جرنی کو شیئر کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ کس طرح کینسر سے جنگ لڑی اور جیتی جا سکتی ہے۔ سونالی بیندرے سے لے کر کِرن کھیر تک بالی ووڈ انڈسٹری میں کچھ ایسی مشہور شخصیات ہیں جو کسی نہ کسی طرح کینسر جیسی بیماری میں مبتلا تھی لیکن انہوں نے اپنے حوصلے اور جذبے سے کینسر کو شکست دی۔
سونالی بیندرے
کئی ہندی فلموں اور ٹیلی ویژن شوز میں کام کرنے والی اداکارہ سونالی بیندرے کو 2018 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ جس کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ 'مجھے میٹالسٹک کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کا علاج جاری ہے جس میں کیموتھیریپی اور سرجری شامل ہیں۔' اس علاج کے بعد وہ 2019 میں کافی صحت یاب ہو گئیں۔
کِرن کھیر
انوپم کھیر کی اہلیہ اور اداکارہ کِرن کھیر بھی اس خطرناک بیماری سے لڑ چکی ہیں۔ وہ 2021 میں کینسر کا شکار ہوئیں۔ جس کے بارے میں انوپم کھیر نے مداحوں کو اطلاع دی تھی۔ کرن کھیر کے کینسر سے صحت یاب ہونے کے بعد بھی انوپم کھیر نے بتایا تھا کہ وہ اب بالکل صحت مند ہیں۔
انوراگ باسو
انوراگ باسو ایک بہترین ہدایت کار اور اسٹوری رائیٹر ہیں۔ فلم سازی کے علاوہ وہ شلپا شیٹی اور گیتا کپور کے ساتھ ڈانسنگ ریئلٹی شو سپر ڈانسر میں جج کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ باسو کو 2004 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ اس وقت ان کی بیوی بھی حاملہ تھی۔ انوراگ نے بتایا کہ یہ وقت ان کے لیے بہت مشکل تھا۔ جو کہ کیموتھیریپی کے چند سیشن کے بعد ٹھیک ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وقت پر علاج کرنے سے کینسر جیسی مہلک بیماری سے نجات مل سکتی ہے
طاہرہ کشیپ
بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کی اہلیہ طاہرہ کشیپ بھی کینسر سے جنگ لڑ چکی ہیں۔ انہیں 2018 میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ لیکن انہوں نے اپنے جذبے سے اسے شکست دی۔ آیوشمان ہمیشہ اس بارے میں کھل کر بات کرتے ہیں اور اس کے لیے بیداری بھی پھیلاتے ہیں۔