لکھنؤ: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور ٹائیگر شراف اپنی آنے والی فلم 'بڑے میاں-چھوٹے میاں' کی تشہیر کے لیے پیر کو لکھنؤ پہنچے۔ فلم کی تشہیر کے حوالے سے گھنٹہ گھر چوک گراؤنڈ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جہاں ہزاروں شائقین اداکاروں کو دیکھنے پہنچے تھے۔
اس دوران اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے چین ہجوم میں بھگدڑ مچ گئی۔ جہاں ایونٹ کے دوران ہوا میں چپلیں بھی اچھالی گئیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ تاہم اس معاملے پر ایس ایچ او ٹھاکر گنج کا کہنا ہے کہ تماشائیوں نے خوشی سے چپل پھینکی تھی، کسی اور پر نہیں پھینکی۔
جب 'بڑے میاں چھوٹے میاں' کے اسٹار اکشے کمار اور ٹائیگر شراف نے لکھنؤ کے اس ایونٹ میں اپنے حیرت انگیز ایکشن اسٹنٹ کو دکھایا تو تالیوں کی گرج سے پورا مجمع گونج اٹھا۔ اداکاروں نے فلم کے ٹائٹل ٹریک کے ساتھ شائقین کے درمیان ایک لائیو اسٹنٹ میں شاندار انٹری کر کے دکھایا۔
یہ لائیو اسٹنٹ اپنی نوعیت کا منفرد اسٹنٹ ہے اور پہلی بار کسی فلم کی تشہیر کے دوران اتنا ہجوم اور لائیو اسٹنٹ دیکھنے کو ملا۔ اس دوران اکشے کمار نے کہا کہ فلم میں کچھ دلچسپ اور دل کو چھو لینے والے ایکشن سیکونس ہیں۔ جس کا لائیو اسٹنٹ فلم کی پروموشن کے دوران شائقین کو دکھایا گیا۔ اس فلم میں پرتھوی راج سوکمارن فلم میں ایک دلچسپ اینٹی ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سوناکشی سنہا، مانشی چھلر اور عالیہ ایف بھی اہم کرداروں میں ہیں۔
بڑے میاں چھوٹے میاں واشو بھگنانی اور پوجا انٹرٹینمنٹ فلمز کے اشتراک سے بنائی گئی ہے۔ تحریر اور ہدایت کاری علی عباس ظفر نے کی۔ وہیں اس فلم کو واشو بھگنانی، دیپشیکھا دیشمکھ، جیکی بھگنانی، ہمانشو کشن مہرا، علی عباس ظفر نے پروڈیوس کیا۔ یہ فلم 2024 کی عید پر ریلیز ہوگی۔
ایس ایچ او ٹھاکر گنج شری کانت رائے نے بتایا کہ لکھنؤ میں پہلی بار اداکاروں نے ایسا لائیو اسٹنٹ کیا ہے۔ تماشائیوں کا اتنا بڑا ہجوم تھا کہ اسے قابو کرنا مشکل تھا۔ پہلے سے انتظامات کیے گئے تھے۔ لیکن اداکاروں کی آمد کے بعد اور بھی زیادہ بھیڑ جمع ہونے لگی۔
یہ بھی پڑھیں:
- پنکج اداس نے غزل گلوکاری کو ایک نئی جہت دیا
- اکشے کمار بڑے میاں چھوٹے میاں کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے
انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں عوام چپل پھینکتے نظر آ رہے ہیں۔ لیکن لوگوں نے خوشی سے اس چپل کو ہوا میں پھینکا تھا۔ کسی کو نقصان دینے کی نیت سے نہیں اور نہ ہی کسی کی طرف سے کوئی شکایت درج کی گئی ہے۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ خود موجود تھے، وہاں کافی بھیڑ تھی۔ بھیڑ کو کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔ آخر میں فلم کی تشہیر کامیابی سے ہوئی، کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">