ETV Bharat / entertainment

سلمان خان 'سکندر' کی وجہ سے 'بگ باس او ٹی ٹی 3' کی میزبانی نہیں کریں گے؟ - Salman Khan BB OTT 3 - SALMAN KHAN BB OTT 3

قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ سلمان خان اپنی سب سے زیادہ منتظر فلم 'سکندر' کی وجہ سے بگ باس او ٹی ٹی 3 کی میزبانی نہیں کر پائیں گے، جہاں ان تین بالی ووڈ ستاروں کے نام میزبان کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔

Salman Khan BB OTT 3
سلمان خان 'سکندر' کی وجہ سے 'بگ باس او ٹی ٹی 3' کی میزبانی نہیں کریں گے؟ (Photo: Eenadu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 13, 2024, 2:53 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کے مداحوں کو بڑا جھٹکا لگنے والا ہے۔ سلمان خان کے مقبول ترین ٹی وی ریئلٹی شو بگ باس کا او ٹی ٹی ورژن اب ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ دراصل بگ باس او ٹی ٹی کا تیسرا سیزن جلد ہی شروع ہونے والا ہے لیکن سلمان خان کے مداحوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اس بار بھائی جان شو کی میزبانی کرتے نظر نہیں آئیں گے۔ اب اس شو کی میزبانی کے لیے بالی ووڈ کے تین بڑے نام سامنے آ رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنی سب سے زیادہ منتظر فلم سکندر کی شوٹنگ کی وجہ سے بگ باس او ٹی ٹی 3 کی میزبانی نہیں کر سکیں گے۔ ایسے میں بگ باس او ٹی ٹی 3 کی میزبانی کے لیے فلم ساز کرن جوہر، انیل کپور اور سنجے دت کے نام سامنے آئے ہیں۔ ساتھ ہی ان تین ستاروں میں کرن جوہر کے پاس شو کی میزبانی کے سب سے زیادہ امکانات ہیں۔ غور طلب ہے کہ بگ باس او ٹی ٹی سیزن 1 کی میزبانی کرن جوہر نے کی تھی۔

بگ باس او ٹی ٹی کے پہلے سیزن کی فاتح دیویا اگروال تھیں، جبکہ سلمان خان نے بگ باس او ٹی ٹی کے دوسرے سیزن کی میزبانی کی اور پھر متنازعہ یوٹیوبر اور سسٹم کے نام سے مشہور ایلوش یادیو فاتح قرار دیے گیے۔ بگ باس کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب وائلڈ کارڈ انٹری نے بگ باس ٹرافی جیتی۔

ہیرامنڈی اسٹار جیسن شاہ، چندریکا ڈکشٹ، شہزادہ دھامی، پرتکشا اوریونے کو بگ باس او ٹی ٹی 3 میں ممکنہ مدمقابل سمجھا جا رہا ہے۔ سلمان خان 2025 کی عید پر اپنی سب سے زیادہ منتظر فلم سکندر کے ساتھ دھوم مچانے والے ہیں۔ سکندر کو بلاک بسٹر فلم گجنی کے ڈائریکٹر اے آر مروگوداس بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.