ETV Bharat / entertainment

لمبے عرصے بعد ساتھ فلم بنائیں گے ساجد ناڈیاڈوالا اور سلمان خان - بالی ووڈ

Salman Khan New Action Movie سلمان خان اور ساجد ناڈیاڈوالا ایک بڑے پیمانے پر ایکشن فلم لے کر آرہے ہیں، جس کی ہدایت کاری گجنی کے ڈائریکٹر اے آر مروگداس کریں گے۔

Salman Khan New Mass Action Movie
لمبے عرصے بعد ساتھ فلم بنائیں گے ساجد ناڈیاڈوالا اور سلمان خان
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 13, 2024, 12:47 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ کے 'بھائی جان' سلمان خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے۔ سلمان خان کے حصے میں ایک اور بڑی فلم آگئی ہے۔ پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا، جو سلمان کے ساتھ 30 سال سے زیادہ عرصے سے جڑے ہوئے ہیں، اس فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں۔ ساجد ناڈیاڈوالا نے سلمان خان کے ساتھ جیت، جھگڑا، ہر دل جو پیار کرے گا، مجھ سے شادی کروگی، جانِ من اور کک جیسی فلمیں بنائی ہیں۔

جنوبی ہند کی فلموں کے معروف ہدایت کار اے آر مروگداس سلمان خان کے ساتھ فلم بنانے جارہے ہیں۔ مروگداس نے عامر خان کے ساتھ سپرہٹ فلم گجنی بنائی تھی۔ فلم پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا ایک ایکشن انٹرٹینر فلم بنانے جا رہے ہیں۔

اطلاع ہے کہ ساجد نے اس فلم میں اے آر مروگداس کو بطور ہدایت کار لیا ہے۔ فلم کا بجٹ تقریباً 400 کروڑ روپے بتایا جاتا ہے۔ فلم کی شوٹنگ موسم گرما میں شروع ہوگی اور سال کے آخر تک جاری رہے گی۔ یہ فلم ساجد کی سب سے پرجوش فلم بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس ایکشن تھرلر فلم کی شوٹنگ میں بھارت کے کچھ حصوں کے علاوہ پرتگال اور کئی یورپی ممالک شامل ہیں۔ غور طلب ہو کہ اس بلا عنوان ماس ایکشن فلم کا بجٹ 400 کروڑ روپے بتایا جاتا ہے۔ یہ فلم بہت جلد فلور پر جانے والی ہے۔ یہ سلمان اور ساجد کی پہلی میگا بجٹ فلم ہوگی۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.