حیدرآباد: اسٹار رام چرن کی سالگرہ کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، انہوں نے اپنی سالگرہ کا آغاز اپنی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم گیم چینجر کے پہلے گانے جاراگنڈی کے ریلیز کے ساتھ کیا۔ آر آر آر اسٹار کی سالگرہ آج 27 مارچ کو ہے۔ اداکار اس بار اپنی 39ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ جس کے لیے انہیں سوشل میڈیا پر ڈھیروں مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مداحوں کو ان کی سالگرہ پر ایک اچھا تحفہ بھی ملا ہے۔ دراصل رام چرن نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے گیم چینجر کا پہلا گانا جارا گانڈی ریلیز کیا ہے
آپ کو بتاتے چلیں گیم چینجر ایک سیاسی ڈرامہ فلم ہے، جس میں رام چرن ایک آئی اے ایس کا کردار ادا کریں گے اور فلم میں کیارا اڈوانی مرکزی اداکارہ کے طور پر نظر آئیں گی۔ ساتھ ہی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
آر آر آر اسٹار کو 26 مارچ کی صبح سے ہی سالگرہ کی مبارکبادیں موصول ہو رہی تھیں۔ فلم پروڈکشن ہاؤس ڈی وی وی موویز اور گیم چینجر بنانے والے سری وینکٹیشورا کریشنز نے اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔
رام چرن کی سالگرہ کی تقریب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور اداکار اور مداح سوشل میڈیا پر ان کی تصویر شیئر کرکے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دینے میں مصروف ہیں۔