ETV Bharat / entertainment

'ماہی' کے ساتھ کھیلتی نظر آئیں جھانوی کپور، 'مسٹر اینڈ مسز ماہی' کی پروموشن سے سامنے آئی تصویر - Janhvi Kapoor - JANHVI KAPOOR

جھانوی کپور اپنی آنے والی فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کی تشہیر میں مصروف ہیں، جہاں اداکارہ کی خوبصورت تصاویر کے ساتھ ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

Janhvi Kapoor
'مسٹر اینڈ مسز ماہی' کی پروموشن سے سامنے آئی تصویر (Photo: Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 11, 2024, 4:08 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ کی 'ملی' جھانوی کپور ایک بار پھر بڑے پردے پر کمال کرنے جا رہی ہیں۔ اداکارہ ان دنوں اپنی نئی فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کو لے کر موضوع بحث ہیں۔ اداکارہ اس فلم میں اداکار راجکمار راؤ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ جہاں جھانوی اور راجکمار راؤ فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں، کیونکہ فلم کی ریلیز میں زیادہ وقت باقی نہیں ہے۔

غور طلب ہے کہ آج فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر نے مسٹر اینڈ مسز ماہی کے ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جھانوی کپور نے فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کے پروموشن سے متعلق اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں ایک ویڈیو بھی شامل ہے۔

جھانوی کپور نے یہ تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آج 11 مئی کو شیئر کی ہیں۔ ان تصویروں کے کیپشن میں لکھا ہے کہ سیتما میرا ماہی ہے اور آپ کا؟ اس کیپشن کے ساتھ جھانوی نے تین ریڈ ہارٹ ایموجیز بھی شیئر کیے ہیں۔ ساتھ ہی ان تصاویر میں جھانوی کپور زیبرا اسکرٹ اور پرپل ٹاپ میں نظر آرہی ہیں اور وہ اپنی 'ماہی' کے ساتھ کھیلتی دکھ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ جھانوی کپور اور راجکمار راؤ اسٹارر اسپورٹس ڈرامہ فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کو سرن شرما نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس فلم کی کہانی ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر مبنی ہے۔ یہ فلم 31 مئی کو ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.