ETV Bharat / entertainment

اکشے کمار نے حاجی علی درگاہ کی تزئین و آرائش کے منصوبے کے لیے ایک کروڑ اکیس لاکھ روپے کا عطیہ دیا - Haji Ali Dargah - HAJI ALI DARGAH

ایک کے بعد ایک فلاپ ہو رہی فلموں سے پریشان کھلاڑی اکشے کمار سید پیر حاجی علی شاہ بخاری کی درگاہ پر پہنچے۔ یہاں انھوں نے اپنی آنے والی فلم کی کامیابی کی دعا کی اور درگاہ کی تزئین و آرائش کے لیے ایک کروڑ روپئے سے زائد کا عطیہ بھی دیا۔

اکشے کمار نے حاجی علی درگاہ میں حاضری دی
اکشے کمار نے حاجی علی درگاہ میں حاضری دی (Image Taken From X post @syk_8282)
author img

By PTI

Published : Aug 8, 2024, 9:58 PM IST

ممبئی: سپر اسٹار اکشے کمار نے حاجی علی درگاہ کی تزئین و آرائش کے منصوبے کے لیے 1.21 کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے۔ یہ بات مزار کے ٹرسٹ کے ایک اہلکار نے جمعرات کو بتائی۔ حاجی علی درگاہ کے منیجنگ ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں پراجیکٹ کے لیے اداکار کے عطیہ کی خبر شیئر کی۔

کھنڈوانی نے اکشے کمار کے مزار کے دورے کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی، جہاں انہوں نے دعا کی اور نذرانہ بھی پیش کیا۔ انھوں نے لکھا کہ، "بالی ووڈ کے سپر اسٹار پدماشری اکشے کمار نے حاجی علی درگاہ کی تزئین و آرائش کے کام کے لیے ایک کروڑ اکیس لاکھ روپے عطیہ دیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ، اداکار نے درگاہ کی تزئین و آرائش کے اخراجات کے ایک حصے کی فراخدلی سے ذمہ داری لی۔ مخیر حضرات کا استقبال کرنے والی ٹیم۔ ان کے مرحوم والدین اور پوری قوم کے لیے دعا کی گئی،"

حاجی علی درگاہ ٹرسٹ کے آفیشل ہینڈل نے ایکس پر کھنڈوانی کی پوسٹ بھی شیئر کی۔ سید پیر حاجی علی شاہ بخاری کی درگاہ شہر کے سب سے زیادہ مشہور مذہبی و تاریخی عمارتوں میں سے ایک، ہند-اسلامی تعمیراتی ڈھانچہ پر مشتمل ہے۔

اکشے کمار جن کی آخری چند فلموں میں "سرپھرا"، "بڑے میاں چھوٹے میاں"، "مشن رانی گنج"، "سیلفی"، "رکشا بندھن"، "سمرت پرتھوی راج" اور "بچن پانڈے" شامل ہیں۔ گزشتہ چند مہینوں سے اکشے کمار کی فلمیں باکس آفس پر خراب کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، اس وقت وہ اپنی تازہ ترین "کھیل کھیل میں" کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس فلم میں اکشے کے ساتھ وانی کپور، تاپسی پنو، ایمی ورک، آدتیہ سیل، پرگیہ جیسوال اور فردین خان ہیں، فلم کی ہدایت کاری مدثر عزیز نے کی ہے۔ یہ 15 اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.