ETV Bharat / entertainment

گووندا کو لگی گولی، اداکار نے دردبھری آواز میں کہا، ہاں گولی لگی لیکن وہ ۔۔۔ - Govinda

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

اداکار گووندا کو اپنی ہی پستول سے غلطی سے گولی لگ گئی۔ گووندا نے اپنے رد عمل میں بتایا ہے کہ وہ اب کیسے ہیں۔ گووندا نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

گولی لگنے کے بعد گووندا کا پہلا بیان آیا درد بھری آواز میں، کہا ہاں گولی لگی لیکن وہ
گولی لگنے کے بعد گووندا کا پہلا بیان آیا درد بھری آواز میں، کہا ہاں گولی لگی لیکن وہ (IANS)

ممبئی: مشہور ادکار گووندا کو غلطی سے گولی لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق گووندا یکم اکتوبر کی صبح کولکاتا میں کام پر جا رہے تھے۔ جب اداکار الماری میں رکھے لائسنس یافتہ ریوالور کو چیک کر رہے تھے تو گولی غلطی سے ان کے پیر میں لگی۔ گووندا کو فوری طور پر ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اداکار کا علاج جاری ہے۔ اب اداکار کی صحت میں بہتری بتائی جا رہی ہے۔ گووندا کے منیجر نے بھی تصدیق کی کہ اداکار اب صحت یاب ہو رہے ہیں۔

گووندا اس واقعے پر گووندا نے ایک بیان جاری کر کے اپنے مداحوں کو صورت حال سے واقف کرایا اور فکر کرنے کے لیے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنا وائس نوٹ چھوڑا ہے، جس میں وہ اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کے ساتھ ڈاکٹر کا شکریہ ادا کیا۔

گووندا نے ایک وائس نوٹ چھوڑا، جس میں اداکار کی درد بھری آواز سنی جا سکتی ہے۔ اپنے بیان میں اداکار نے مداحوں کو بتایا کہ وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ گووندا نے کہا کہ 'ہیلو، سلام، میں گووندا ہوں، آپ سب کے آشیرواد اور اپنے والدین کے آشیرواد کی بدولت، میں گرو کی مہربانی کی وجہ سے بالکل ٹھیک ہوں، مجھے گولی لگی لیکن اسے نکال دیا گیا، میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ڈاکٹر کا، شکریہ آپ سب کا شکریہ۔

مزید پڑھیں: ساؤتھ کے میگا اسٹار رجنی کانت چنئی کے اسپتال میں داخل

گووندا کے منیجر نے کیا کہا؟

آپ کو بتا دیں گووندا سے پہلے ان کے مینیجر ششی سنہا نے ایکس ہینڈل پر ایک بیان شیئر کیا تھا، جس میں لکھا تھا 'گووندا صاحب آج صبح 4.45 پر کولکاتا کے لیے تیار ہو رہے تھے۔اور وہ اپنا ریوالور چیک کر رہے تھے کہ ایک گولی ان کی ٹانگ میں لگی، ڈاکٹر نے گولی نکال دی ہے اور اب وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.