نئی دہلی: بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت اور رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ اٹھارھویں لوک سبھا کے تیسرے دن پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے پہلے دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ دونوں کو ایک ساتھ خوشگوار لمحات شیئر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ کچھ ہی دیر میں دونوں کی اس خصوصی ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
#WATCH | Union Minister Chirag Paswan and BJP MP Kangana Ranaut arrive at the Parliament. pic.twitter.com/ZZZk61z7d0
— ANI (@ANI) June 26, 2024
یہ بھی پڑھیں:
مرکزی وزیر چراغ پاسوان اور بی جے پی ایم پی کنگنا رناوت نے بدھ (26 جون) کو پارلیمنٹ میں داخل ہوتے ہوئے ایک دوسرے سے کھل کر بات کی۔ وائرل ویڈیو میں کنگنا اور چراغ پارلیمنٹ کے باہر کسی چیز پر زور زور سے ہنستے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران دونوں کو ہائی فائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
New Delhi: Union Minsiter Chirag Paswan was seen with BJP MP Kangana Ranaut during the third day of the Eighteenth Lok Sabha at Parliament House pic.twitter.com/oZLV1RNlV6
— IANS (@ians_india) June 26, 2024
ایمرجنسی کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر این ڈی اے کے احتجاج پر اداکارہ سے سیاستداں بنی کنگنا رناوت نے کہا، 'جو لوگ سب سے زیادہ آئین کی بات کرتے ہیں انہیں بھی ذمہ داری لینا چاہیے۔ وہ اپنے باپ اور دادی کے نام پر ووٹ حاصل کر رہے ہیں تو کیا وہ اپنے کاموں کی ذمہ داری لیں گے؟ انہیں اپنا ٹریک ریکارڈ دیکھنا چاہیے کہ جمہوریت کا گلا کیسے گھونٹ دیا گیا۔
#WATCH | Delhi: On NDA protest on the 50th anniversary of the Emergency, Union Minister Chirag Paswan says, " the emergency is a black spot in the history of india. the whole country was turned into a prison and dictatorship was imposed... the current and the coming generations… pic.twitter.com/iiLr8RkLro
— ANI (@ANI) June 26, 2024