ETV Bharat / business

عظیم ہاشم پریم جی، شائستگی اور خیرات کے لیے جانے جاتے ہیں - Azim Premji turns 79

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 24, 2024, 7:50 PM IST

ہندوستانی آئی ٹی صنعت کی ایک اہم شخصیت عظیم ہاشم پریم جی آج اپنی 79 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اپنی نمایاں کامیابیوں اور فیاضانہ جذبہ کے لیے مشہور، عظیم پریم جی کا ایک نوجوان تاجر سے عالمی ٹیک لیڈر تک کا سفر متاثر کن رہا۔ انہوں نے وپرو کمپنی کو ایک بڑے آئی ٹی پاور ہاؤس میں تبدیل کر دیا اور اپنی زیادہ تر دولت انسانیت کی خدمت کے کاموں کے لیے وقف کردی۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

حیدرآباد: معروف صنعت کار و ساف ویئر انڈسٹری کی نامور شخصیت، عظیم ہاشم پریم جی، ممبئی میں 24 جولائی 1945 کو پیدا ہوئے تھے، جنہوں نے وپرو لمیٹڈ کے چیئرمین کے طور پر تقریباً چار دہائیوں سے بے مثال ترقی کےلئے کمپنی کی رہنمائی کررہے ہیں۔ وہ سافٹ ویئر انڈسٹری میں عالمی رہنما کی حیثیت رکتھے ہیں اور 21ویں صدی کے اوائل تک عظیم پریم جی کا شمار دنیا کے امیر ترین لوگوں میں کیا جاتا تھا۔

جس سال عظیم پریم جی کی پیدائش ہوئی، اسی سال ان کے والد نے ویسٹرن انڈین ویجیٹیبل پروڈکٹس لمیٹڈ کی بنیاد رکھی تھی تاہم کمپنی کے آغاز سے صرف تین سال بعد ملک کو تقسیم ہندوستان اور پاکستان میں تقسیم کردیا گیا۔ لیکن پریم جی خاندان نے مسلم ہونے کے باوجود ہندوستان میں رہنے کا انتخاب کیا۔ 1966 میں، عظیم پریم جی اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کرنے سے قبل ان کے والد کی غیر متوقع طور پر موت ہوگئی جس کے بعد انہوں نے اپنے گریجویشن کو ملتوی کرتے ہوئے خاندانی کاروبار کی باگ ڈور سنبھالنے کے لیے ہندوستان واپس آگئے۔ انہوں نے محنت سے کاروبار کو پھیلانا شروع کیا اور صارفین کی مصنوعات جیسے صابن، جوتے اور لائٹ بلب کے ساتھ ساتھ ہائیڈرولک سلنڈروں کی تیاری میں بھی دلچسپی لی۔

پریم جی نے 1977 میں کمپنی کا نام تبدیل کر کے وپرو رکھا اور 1979 میں جب بھارتی حکومت نے IBM کو ملک چھوڑنے کو کہا تو انہوں نے کمپنی کو کمپیوٹر کے کاروبار کی طرف لے جانا شروع کیا۔ وپرو نے 1980 کی دہائی میں ہندوستان میں فروخت کے لیے کمپیوٹر ہارڈویئر بنانے میں مدد کے لیے متعدد کامیاب بین الاقوامی شراکتیں قائم کیں۔ تاہم کمپنی کو سافٹ ویئر کے میدان میں کافی ترقی ہوئی جس کا فرم کو کافی منافع ہوا۔ عظیم پریم جی نے بہترین لوگوں کی خدمات حاصل کرنے اور انہیں بے مثال تربیت فراہم کرنے کے لیے شہرت بنائی اور انہوں نے بڑی تعداد میں ہندوستان کے قابل و پڑھے لکھے نوجوانوں کو سافٹ ویئر ڈویلپرز بنایا جو اپنے امریکی ہم منصبوں کے مقابلے میں بہت کم پیسوں میں کام کرنے کو تیار تھے۔ وپرو نے بنیادی طور پر امریکہ کو برآمد کے لیے اپنی مرضی کے مطابق سافٹ ویئر تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی۔

ٹکنالوجی اسٹاک میں خاطر خواہ فائدہ کی بدولت، 1990 کی دہائی کے آخر میں وِپرو کی قدر آسمان کو چھونے لگی اور عظیم پریم جی کا شمار دنیا کے امیر ترین کاروباریوں میں ہونے لگا۔ تاہم، کمپنی اور اس کے چیئرمین دونوں کی کامیابی محض بیرونی قوتوں کی جانب سے کمپنی کی قدر میں اضافے کا نتیجہ تھی۔ 1999 میں پریم جی نے سرکاری طور پر اسٹینفورڈ سے فاصلاتی تعلیم کے انتظام کے ذریعے اپنی ڈگری مکمل کی۔

بے پناہ دولت کے باوجود عظیم پریم جی اپنی شائستگی، کم اسراف اور خیرات کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے 2001 میں غیر منافع بخش عظیم پریم جی فاؤنڈیشن قائم کی، جس کا مقصد پورے ہندوستان کے دیہی علاقوں میں ابتدائی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا تھا۔ 21 ویں صدی کی پہلی دہائی کے اختتام تک، فاؤنڈیشن نے 16,000 سے زیادہ اسکولوں میں کمپیوٹر کی مدد سے تعلیم کو بڑھاوا دیا، جس میں بچوں کے لیے مقامی زبانوں میں مواد کو دستیاب کرایا گیا۔ عظیم پریم جی کی شہرت ایک اعلیٰ اخلاقی کاروباری شخصیت کے طور پر ہمیشہ رہی ہے جو دیگر ہندوستانی فرموں کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر کام کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.