ETV Bharat / bharat

ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا باضابطہ طور پر کانگریس میں ہوئے شامل، کیا انتخابی میدان میں رقم کر پائیں گے تاریخ؟ - Vinesh Phogat and Bajrang Punia - VINESH PHOGAT AND BAJRANG PUNIA

پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔ کافی دنوں سے یہ بحث چل رہی تھی کہ یہ دونوں کانگریس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ یہ بحث اس وقت زور پکڑ گئی جب بدھ کو دونوں نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ دونوں پہلوانوں اور راہل گاندھی کے درمیان ملاقات کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔ تصویر میں پہلوان بجرنگ پونیا اور پہلوان ونیش پھوگاٹ راہل گاندھی کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔

ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پنیہ باضابطہ طور پر کانگریس میں ہوئے شامل
ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پنیہ باضابطہ طور پر کانگریس میں ہوئے شامل (Grab Image)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2024, 3:31 PM IST

نئی دہلی: آخر کار بدھ سے چلی آرہی قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے آج پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا باضابطہ طور پر کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔

ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا کا کانگریس پارٹی میں استقبال کیا گیا۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے دونوں پہلوانوں کا کانگریس میں خیر مقدم کیا۔

اس سے قبل ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سے ملاقات کی۔ ملکارجن کھرگے کی رہائش گاہ پر ہی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا ۔

اب مانا جا رہا ہے کہ کانگریس ہریانہ کے انتخابی میدان میں اپنے ان دونوں ایتھلیٹس کو اتارے گی اور ان دونوں کو اسٹار کیمپینر کے طور پر بھی استعمال کرے گی۔

ونیش پھوگاٹ نے ریلوے سے استعفیٰ دے دیا:

ریسلر وینیش پھوگاٹ نے ریلوے سے استعفیٰ دے دیا۔ سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ہندوستانی ریلوے کی خدمت کرنا میری زندگی کا یادگار اور قابل فخر وقت رہا ہے۔ اپنی زندگی کے اس موڑ پر، میں نے خود کو ریلوے سروس سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنا استعفیٰ انڈین ریلوے کے مجاز حکام کو پیش کر دیا ہے۔ میں ہمیشہ ہندوستانی ریلوے خاندان کی شکر گزار رہوں گی کہ ریلوے نے مجھے ملک کی خدمت کرنے کا یہ موقع دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.