آگرہ: یو پی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اپنے متنازعہ بیانات اور ہندو۔مسلم بیانات کے لیے جانے جاتے ہیں۔ آگرہ میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھی سی ایم یوگی نے اشاروں اشاروں میں ہندؤں سے متحد ہونے کی اپیل کی۔ پیر کی دوپہر یوگی آگرہ پہنچے۔ یہاں وزیراعلیٰ یوگی نے تاج گنج کے پرانے چوراہے پر قومی ہیرو درگا داس راٹھور کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ سی ایم یوگی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک سے بڑا کچھ نہیں ہو سکتا۔ ملک تب ہی مضبوط ہوگا جب ہم متحد اور باوقار رہیں گے، اگر ہم تقسیم ہوں گے تو کٹ جائیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ، آپ بنگلہ دیش میں دیکھ رہے ہیں نہ، وہ غلطیاں یہاں نہیں ہونی چاہیئے۔
#WATCH | Agra: Uttar Pradesh CM Yogi Adityanath says, " nothing can be above the nation. and the nation will be empowered only when we are united. 'batenge to katenge'. you are seeing what is happening in bangladesh. those mistakes should not be repeated here... 'batenge to… pic.twitter.com/OMVP4NxVJB
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) August 26, 2024
ہم متحد رہیں گے تو ہم نیک رہیں گے، محفوظ رہیں گے:
سی ایم یوگی نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے یہاں نصب قومی ہیرو درگاداس راٹھور کا مجسمہ میرا انتظار کر رہا تھا۔ ان کی مہربانی مجھ پر ہوئی ہے۔ آج متھرا میں کنہیا کی پیدائش ہو رہی ہے اور ہم قومی ہیرو درگا داس راٹھور کے عظیم مجسمے کا افتتاح کر رہے ہیں۔ ملک سے بڑا کوئی نہیں ہو سکتا۔ ملک تب ہی مضبوط ہوگا جب ہم متحد رہیں گے تو نیک رہیں گے، اگر ہم تقسیم ہوں گے تو کٹ جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ، آپ بنگلہ دیش میں دیکھ رہے ہو نہ؟ وہ غلطیاں یہاں نہیں ہونی چاہئیے۔ اگر آپ تقسیم ہوں گے تو آپ کاٹ دیے جاو گے۔ ہم متحد رہیں گے تو نیک رہیں گے، محفوظ رہیں گے۔ ہمیں ترقی یافتہ ہندوستان کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کام کرنا ہوگا۔
AIMIM अध्यक्ष बैरिस्टर @asadowaisi ने Press Conference के ज़रिए @myogiadityanath के एकता वाले बयान पर पलटवार करते हुए कहा कि " जो खुद मुसलमानों के बारे में hate speech देते हैं वो देश के खंडता व एकता के बारे में बात कर रहे हैं #AIMIM #AsaduddinOwaisi #owaisi #Pressconference pic.twitter.com/GYZPvCJJP7
— AIMIM (@aimim_national) August 26, 2024
اکھلیش یادو نے سی ایم یوگی کے بیان پر جوابی حملہ کیا:
آگرہ میں سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے جوابی حملہ کیا ہے۔ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے سی ایم یوگی کے بیان کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے لکھا ہے، ذمہ دار لوگوں کا کام خوف سے بچانا ہے، خوف پھیلانا نہیں۔ اگر یہ کسی کے ذاتی خیالات ہیں تو غلط ہیں اور اگر یہ ان کی پارٹی کے ہیں تو اس سے بھی زیادہ غلط ہیں۔ بی جے پی کے دور حکومت میں خوف کے اس ماحول میں کیا کہیں ڈبل انجن چھپا ہوا ہے؟
ज़िम्मेदार लोगों का काम भय से बचाना होता है, भय फैलाना नहीं।
— Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) August 26, 2024
अगर ये किसी के व्यक्तिगत विचार हैं तो गलत हैं और अगर उनके दल के हैं तो और भी ज़्यादा ग़लत हैं।
भाजपा राज में बने भय के इस वातावरण में क्या डबल इंजन कहीं दुबक कर जा बैठा है।
निंदनीय बयान!#नहीं_चाहिए_भाजपा pic.twitter.com/RO9pNDp9Pu
یہ بھی پڑھیں: