ETV Bharat / bharat

شمالی ہندوستان میں شدید سردی، کہیں گھنی دھند تو کہیں بارش کی پیش گوئی - TODAYS WEATHER UPDATE

دسمبر کا آدھا مہینہ گزر چکا ہے۔ شمالی ہندوستان میں اب اب شدید سردی شروع ہو گئی ہے۔ موسم کی صورتحال تفصیل سے جانیے...

شمالی ہندوستان میں شدید سردی
شمالی ہندوستان میں شدید سردی (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 14, 2024, 7:49 AM IST

حیدرآباد (نیوز ڈیسک): دسمبر کا آدھا مہینہ گزر چکا ہے اور ملک کے موسم میں تبدیلی دیکھی جارہی ہے۔ شمالی ہندوستان میں بھی شدید سردی شروع ہو گئی ہے۔ ایسا اس لیے ہے کہ پہاڑی علاقوں میں برف باری ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے دو دنوں کے لیے الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ محکمہ نے خبردار کیا کہ دارالحکومت دہلی-این سی آر، اتر پردیش اور آس پاس کے علاقوں میں گھنی دھند چھائی رہے گی اور درجہ حرارت بھی نیچے گرے گا۔ وزیبلٹی نہ ہونے کے برابر رہے گی جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوں گے۔

آئی ایم ڈی نے وارننگ جاری کی ہے کہ پنجاب، ہریانہ، دہلی اور مغربی اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں میں درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی جائے گی۔ اس سے سردی بڑھے گی۔ محکمہ کے مطابق دارالحکومت دہلی میں اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت 4.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سرد لہر کی پیشن گوئی

محکمہ موسمیات نے کہا کہ قومی دارالحکومت دہلی میں ہفتہ کو سرد لہر چل سکتی ہے۔ لوگوں کو محتاط رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔ سرد کی لہر کے باعث درجہ حرارت گر جائے گا اور سردی بڑھ جائے گی۔ دھند کی بات کریں تو یہ دن بدن گھنی ہوتی جائے گی۔ آنے والے دنوں میں سردی کی سختی دیکھنے کو ملے گی۔

شمالی ہندوستان میں موسم تیزی سے بدل رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری ہو رہی ہے۔ اسی وجہ سے میدانی علاقوں میں پارہ بڑھ رہا ہے۔ لوگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ بعض مقامات پر صورتحال ایسی ہے کہ سورج بھی نظر نہیں آتا۔ محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ گاڑی آہستہ چلائیں کیونکہ دھند کی وجہ سے وزیبلٹی بہت کم ہوگی۔

جنوبی ہندوستان میں بارش کا امکان

آئی ایم ڈی نے جنوبی ہندوستان کے بارے میں بتایا کہ یہاں بارش جاری رہے گی۔ اگلے 24 گھنٹوں میں تمل ناڈو، کیرالہ اور کرناٹک کے کچھ حصوں میں بارش کا امکان ہے۔ ساتھ ہی آندھرا پردیش اور لکشدیپ میں بھی بارش دیکھی جا سکتی ہے۔ اس کی وجہ سے تلنگانہ میں بھی موسم میں تبدیلی آئے گی۔ صبح اور رات میں ہلکی سردی رہے گی۔ جمعہ کو تمل ناڈو میں شدید بارش ہوئی۔ آج اور کل اتوار کو بھی یہی صورت حال رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹرن ڈسٹربنس سے موسم میں تبدیلی متوقع، برف باری اور بارش سے شدید ٹھنڈ کا امکان

وادی کشمیر کا درجہ حرارت صفر سے نیچے، سردی سے کوئی راحت نہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.