ETV Bharat / bharat

دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر - PM Modi

وزیراعظم مودی کا دورہ کشمیر، غزہ میں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد اور دھرم شالہ میں بھارت انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹیسٹ میچ جیسی آج دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں کے لیے دیکھیں ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم

etv bharat newstime
ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 7, 2024, 8:20 PM IST

حیدرآباد: دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
  • وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر دورے کے دوران سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں وکِسِت بھارت، وکِسِت جموں کشمیر پروگرام کے تحت ایک ریلی سے خطاب کیا۔ ریلی کے دوران انہوں نے 6,400 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی نقاب کشائی بھی کی۔
  • وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس اور جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ جماعتیں آرٹیکل 370 پر قوم کو گمراہ کر رہی ہیں۔ دفعہ 370 سے ہمیشہ صرف ان ہی پارٹیوں کو فائدہ پہنچتا تھا، عام لوگوں کو نہیں اور اب اس دفعہ کی تنسیخ کے بعد لوگوں کے خواب پورے ہو رہے ہیں اور ان کے دروازوں پر نئے مواقع دستک دہے رہے ہیں۔
  • وزیر اعظم نریندرمودی نے بخشی اسٹیڈیم میں خطاب سے قبل ریلی میں شریک ان کامیاب نوجوان کاروباریوں سے بات چیت کی جو مختلف اسکیموں کے تحت ڈیری، فوڈ ٹیکنالوجی اور زرعی سیکٹر کے علاوہ دیگر شعبہ جات میں نہ صرف بزنیس کر رہے ہیں، بلکہ دوسروں کو روزگار بھی فراہم کر رہے ہیں۔
  • لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر میں دائمی امن و امان قائم کرنے کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کے سر باندھا۔ انہوں نے کہا یہ خطہ کبھی علیحدگی پسندی اور عسکریت پسندی کا شکار تھا، جس کی وجہ سے امن و قانون کی صورتحال غیر مستحکم تھی جسے مودی جی کی قیادت نے مستحکم اور پر امن بنا دیا۔
  • پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور این سی نائب صدر عبداللہ نے اس بات پر زور دیا کہ ریلی میں شرکت اختیاری نہیں بلکہ لازمی اور زبردستی ہے۔ دونوں نے وزیر اعظم کا خطاب سننے کے لیے قابل ذکر بھیڑ کو جمع کرنے کے لیے حکومت کے طریقہ کار پر بھی تنقید کی ہے۔
  • راجستھان کے بانسواڑہ میں بھارت جوڑو نیا یاترا کے جلسہ عام میں راہل گاندھی نے نوجوانوں کے انصاف کے لیے پانچ بڑی ضمانتیں دیں۔ راہول گاندھی نے اعلان کیا کہ کانگریس پارٹی اگر مرکز میں حکومت بناتی ہے تو نوجوانوں کو 30 لاکھ سرکاری نوکریاں فراہم کریں گے۔
  • ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی کو رام جنم بھومی تنازعہ پر تبصرہ معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ نے عبوری راحت دی ہے۔دونوں فریقوں کو سننے کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت تک اویسی کے خلاف کسی بھی قسم کی مجرمانہ کارروائی پر روک لگا دی گئی ہے۔
  • خلیج عدن میں ایک امریکی مال بردار جہاز پر یمن کے حوثی گروپ کے میزائل حملے میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل امریکہ اور برطانیہ اتحاد نے یمن میں حوثیوں کے 36 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔
  • غزہ وزارت صحت کے مطابق محصور غزہ میں بھوک سے کم از کم 20 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور جاں بحق فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 31 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
  • غزہ میں غذائی قلت اور بڑے پیمانے پر فاقہ کشی کا حوالہ دیتے ہوئے جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو جنگ زدہ علاقے میں انسانی امداد کی اجازت دینے کے لیے ہنگامی احکامات صادر کرے۔
  • دھرم شالہ میں کھیلے جارہے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی دن بھارت نے انگلینڈ کی پہلی اننگز 218 رنز پر سمیٹ دی۔ انگلینڈ کی جانب سے جیک کراؤلی نے سب سے زیادہ 79 رنز بنائے۔ جبکہ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے پانچ، اشون نے چار اور جڈیجا نے ایک وکٹ حاصل کیے۔ پہلے دن کے اختتام پر بھارت نے 1 وکٹ کے نقصان پر 135 رنز بنا لیے ہیں۔
  • آف اسپنر روی چندرن اشون 100 ٹیسٹ میچوں میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے ہربھجن اور کمبلے کے بعد تیسرے بھارتی اسپنر بن گئے ہیں اور ایسا کارنامہ انجام دینے والے وہ 14ویں بھارتی کرکٹرز ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.