ETV Bharat / bharat

پنجاب روڈ ویز کے ریٹائرڈ ملازم نے سرکاری بس گھر کی چھت پر کھڑی کر دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 4, 2024, 12:09 PM IST

پنجاب کے ایک گاؤں کانگ سہو میں پنجاب روڑ ٹرانسپورٹ کے ایک ریٹائرڈ ملازم کو اپنے پیشہ سے اس قدر محبت ہے کہ انھوں نے اپنے گھر کی چھت پر ہی پی آر ٹی سی کی بس کو کھڑا کر دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

کپورتھلا: گاؤں کانگ سہبو میں پی آر ٹی سی سے ریٹائر ہونے والے ریشم سنگھ کا گھر دیگر گھروں سے تھوڑا الگ نظر آتا ہے۔ پورے گاؤں میں ان کے مکان کے مشہور ہونے کی وجہ ان کے گھر کی چھت ہے جہاں سے پنجاب روڈ ویز کا بس سٹینڈ ہائی وے سے نظر آتا ہے۔ محلے کے لوگ اسے دیکھنے آتے ہیں، دوسری طرف ہائی وے پر جانے والے لوگ بھی اسے دیکھے بغیر نہیں رہ سکتے۔ دراصل پنجاب روڈ ویز کے سبکدوش ہوئے ملازم ریشم سنگھ نے پنجاب روڈ ویز کی یہ بس اپنے گھر کی چھت پر بنائی ہے۔

  • چھت پر بس کیوں بنائی:

ریشم سنگھ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، یہ ایک شوق ہے جو انھوں نے پورا کیا ہے۔ پی آر ٹی سی سے ریٹائر ہونے والے ریشم سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے پنجاب روڈ ویز کے ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ میں 40-45 سال کام کیا ہے۔ سال 2013 میں ملازمت سے ریٹائر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں پی آر ٹی سی ان کی روزی روٹی ہے وہیں یہ میری پہچان بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پہچان گھر کی چھت پر تیار کروائی یعنی پی آر ٹی سی بس آن روف تیار کروائی۔ انہوں نے کہا کہ اس کا تھوڑا سا کام باقی ہے۔

  • بس میں اسٹیئرنگ سے سیٹوں تک سب کچھ بنایا گیا:

ریشم سنگھ نے بتایا کہ یہ بس ہائی وے سے نظر آتی ہے کیونکہ یہ گھر کی چھت پر بنی ہے۔ اس بس میں اسٹیئرنگ سے لے کر سیٹوں، ایل ای ڈیز تک ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز بنائی گئی ہے جو کہ پنجاب روڈ ویز کی ہر بس میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بس پر اب تک ڈھائی سے تین لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ ریشم سنگھ نے کہا کہ اور جو بھی ذہن میں آتا ہے وہ اس بس میں شامل کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 2018 میں بس بنانا شروع کی، لیکن کورونا بحران کی وجہ سے کام رک گیا۔ وہ بیمار ہو گئے تھے، صحت یابی کے بعد تمام کام دوبارہ شروع کر دیا۔

  • پی آر ٹی سی کے بس گھر کے نام سے مشہور :

ریشم سنگھ نے کہا کہ اس نے ابھی تک پی آر ٹی سی کے کسی ملازم کو اس بس کے بارے میں مطلع نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آر ٹی سی کے سیکرٹری اور یونین کے دیگر کارکنوں کو وہ جب بھی بلائیں گے وہ ان سے ملنے آ جائیں گے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد انھوں نے ایک بس بنانے کا سوچا جو مکمل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اپنے خواب کو پورا ہوتے دیکھ کر اچھا لگتا ہے۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ میرے گاؤں میں میرا گھر اب پی آر ٹی سی کے بس گھر کے نام سے مشہور ہو گیا ہے۔ انہیں امید ہے کہ ان کے پوتے اس بس کا پورا خیال رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.