ETV Bharat / bharat

سلمان خان کو دھمکی دینے والا شخص نوئیڈا سے گرفتار، کیا تھی وجہ اور کیا تھا منصوبہ؟ - SALMAN KHAN THREATEN CASE

سلمان خان کو دھمکیاں دینے والے ایک شخص نوئیڈا سے گرفتار کیا گیا ہے جس نے کئی انکشافات کیے ہیں۔

سلمان خان کو دھمکی دینے والا شخص نوئیڈا سے گرفتار
سلمان خان کو دھمکی دینے والا شخص نوئیڈا سے گرفتار (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 29, 2024, 1:54 PM IST

نئی دہلی/نوئیڈا: ممبئی میں بابا صدیق کو 12 اکتوبر کو قتل کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے پورے ملک میں غم و مایوسی کا ماحول ہے۔ بابا صدیق کے قتل کے بعد ایک عجیب کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اب اس سلسلے میں سلمان خان کو بھی مسلسل دھمکیاں ملنا شروع ہوگئی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ بابا صدیق کے بیٹے ذیشان صدیق کو بھی نامعلوم نمبروں سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔

اس ہائی پروفائل کیس میں ممبئی اور نوئیڈا پولیس نے مشترکہ آپریشن کے تحت نوئیڈا سے ایک ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ جس کی عمر تقریباً 24 سال بتائی جاتی ہے۔ فی الحال نوئیڈا پولیس اس سلسلے میں کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں کر رہی ہے لیکن ممبئی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کو دھمکی دینے کے معاملے میں نوئیڈا سے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سلمان خان اور ذیشان صدیق کو دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

سلمان خان دھمکی والے معاملے میں ممبئی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے فون پر دھمکی دینے والے شخص کو نوئیڈا سے گرفتار کر لیا ہے۔ یہ 24 سالہ نوجوان جس کا نام محمد طیب ہے دہلی کا رہنے والا بتایا جارہا ہے، اس کو پولیس اسٹیشن سیکٹر 39 کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ممبئی پولیس نے سلمان اور ذیشان کو دھمکیاں دینے والے محمد طیب کو نوئیڈا سے گرفتار کیا ہے، مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ ابھی تک نوئیڈا پولیس نے اس معاملے میں کوئی بات نہیں کی ہے۔ نہ ہی ایسی کسی گرفتاری کے حوالے سے کسی افسر کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔ مگر ممبئی پولیس لگاتار یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ اس نے سلمان اور ذیشان کو دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ذرائع کی مانیں تو سلمان خان اور ذیشان صدیق کو دھمکیاں دینے والے ملزم کو اتوار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جمعہ کو سلمان خان اور ذیشان صدیق کو دھمکیاں ملی تھیں اور اتوار کو ممبئی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس نے جس شخص کو گرفتار کیا ہے اسی نے ان دونوں اشخاص کو فون پر دھمکیاں دی تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم بڑھئی کا کام کرتا ہے اور بریلی کا رہنے والا ہے۔ مگر اس وقت وہ دہلی میں مقیم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.