ETV Bharat / bharat

دل دہلا دینے والا، رفح پر اسرائیل کے حملے پر بھارت کا اظہار تشویش - India On Rafah

بھارت نے غزہ کے رفح میں شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے دل دہلا دینے والا قرار دیا۔ رفح پناہ گزیں کیمپ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 45 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال (IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 30, 2024, 8:26 PM IST

نئی دہلی: بھارت نے جمعرات کو رفح پر اسرائیل کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ اس حملے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 45 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ وزارت خارجہ نے قومی دارالحکومت میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران غزہ کے جنوبی علاقے رفح پر اسرائیلی کارروائی کو دل دہلا دینے والا قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ نئی دہلی نے ہمیشہ جنگ کے دوران شہریوں کے تحفظ پر زور دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ رفح میں پناہ گزیں کیمپ پر اسرائیلی حملے میں شہریوں کی جانوں کا ضیاع دل دہلا دینے والا اور گہری تشویش کا باعث ہے۔ ہم نے مسلسل تنازعات میں شہریوں کے تحفظ اور بین الاقوامی انسانی قانون کے احترام کا مطالبہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے اتوار کی رات رفح پناہ گزیں کیمپ پر فضائی حملہ کردیا جس سے سینکڑوں کیمپوں میں آگ لگ گئی اور رفح میں سوئے ہوئے 45 فلسطینی بچے اور خواتین جاں بحق ہوگئے۔ اس حملے نے سوشل میڈیا پر غم و غصے اور یکجہتی کی لہر دوڑا دی۔ جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ایک ہیش ٹیگ "All eyes on Rafah" کو دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے شیئر کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت فلسطین کو تسلیم کرنے والے پہلے ممالک میں سے ایک ہے اور بھارت طویل عرصے سے اسرائیل-فلسطین تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ جنگ کے درمیان سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والا متن 'آل آئیز آن رفح' کیا ہے؟

عالمی عدالت کا فیصلہ نظرانداز، اسرائیل کی رفح کیمپ پر بمباری، ہلاکتوں کی تعداد 36 ہزار سے تجاوز

ایٹلی، ورون دھون، حنا خان سمیت دیگر فلمی ستاروں کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.