ETV Bharat / bharat

حیدرآباد: راجہ سنگھ کے خلاف مقدمہ درج - ٹی راجہ سنگھ

Case against BJP MLA T Raja Singh ریاست تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد میں بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کے خلاف ایک طبقہ کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

BJP MLA T Raja
BJP MLA T Raja
author img

By ANI

Published : Feb 29, 2024, 10:21 AM IST

حیدرآباد: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کے خلاف ایک کمیونٹی کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کرنے کے الزام میں تلنگانہ پولیس نے ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کے مطابق بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف تلنگانہ کے کوٹھا کوٹہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سب انسپکٹر کوٹھا کوٹہ پولیس اسٹیشن منجوناتھ ریڈی نے کہا ہے کہ "اس مہینے کی 23 تاریخ کو راجہ سنگھ شیواجی مہاراج کے مجسمے کے افتتاح کے پروگرام میں شریک ہوئے تھے۔ اسٹیج پر تقریر کے اختتام پر انہوں نے ایک کمیونٹی کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کیا تھا۔ اسی بناء پر دفعہ 295A کے تحت مقدمہ درج کیا گیا"۔ ٹی راجہ گوشا محل حلقہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں۔

دریں اثناء منگل کو تلنگانہ کے سدی پیٹ میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس پارٹی کے کارکنوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بندی سنجے کی قیادت میں نکالی گئی پرجاہتا یاترا کے دوران کشیدگی پھیل گئی۔ بی جے پی کے مطابق کانگریس کارکنوں نے پراہیتا یاترا پر سدی پیٹ میں داخل ہونے کے دوران حملہ کیا۔ بی جے پی کے مطابق مبینہ طور پر کانگریس لیڈروں نے پرجاہتا یاترا کو لاٹھیوں سے روکنے کی کوشش کی۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ بندی سنجے نے حسن آباد حلقہ میں پولیس کی سخت حفاظت کے درمیان اپنی یاترا جاری رکھی۔

مزید پڑھیں:

بندی سنجے نے کانگریس پارٹی سے کہا ہے کہ "مجھے آپ کے لیے عزت اور محبت تھی، لیکن آپ اسے بزدلی سمجھ رہے ہیں، میں بزدل نہیں ہوں، اگر آپ بی آر ایس پارٹی کی طرح تکبر کا مظاہرہ کریں گے تو لوگ اپنا غصہ ظاہر کریں گے جیسا کہ انہوں نے بی آر ایس کے ساتھ کیا تھا۔ حسن آباد بہت پرامن جگہ ہے لیکن وہ امن و امان کی صورتحال کو بھڑکانے اور پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں"۔

(اے این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.