ETV Bharat / bharat

مہالکشمی قتل کے ملزم نے اوڈیشہ میں خودکشی کرلی - Suspect in Bengaluru woman murder

بنگلورو میں اُس وقت ہلچل مچ گئی جب مہالکشمی نامی خاتون کی لاش کئی ٹکڑوں میں فریج سے ملی تھی۔ مہالکشمی نیپالی نژاد تھیں۔ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے شوہر اور بچوں سے الگ رہ رہی تھی۔ تازہ طور پر اطلاعات کے مطابق مہالکشمی قتل کیس کے ملزم نے اوڈیشہ میں خودکشی کرلی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2024, 9:06 AM IST

بنگلورو: مہالکشمی قتل کیس کے ملزم مکتی رنجن پرتاپ رائے نے اڈیشہ میں خودکشی کرلی۔ یہ جانکاری سینٹرل بنگلورو کے ڈی سی پی شیکھر ایچ ٹیکناور نے دی۔ نیپالی نژاد مہالکشمی نامی خاتون کے قتل کا یہ سنسنی خیز واقعہ ویالیکاول میں واقع مکان کی پہلی منزل پر پیش آیا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ اس قتل کے سلسلے میں تحقیقات کو تیز کرتے ہوئے، بنگلورو پولیس نے کہا تھا کہ ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے، وہ ملزم کی گرفتاری کے لیے اوڈیشہ سمیت کئی مقامات پر تلاشی مہم چلارہی ہے۔ اس دوران ملزم کے خودکشی کرنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

بنگلورو کے ولیکاول میں خاتون مہالکشمی کے قتل کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت اڈیشہ کے رہائشی کے طور پر ظاہر کی گئی تھی جس کے بعد پولیس کی جانب سے اس کی تلاشی کےلئے مہم چلائی گی۔ اس معاملے میں دو افراد کو پہلے ہی حراست میں لیا جا چکا ہے۔ وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے گذشتہ منگل بتایا تھا کہ کیس میں مزید شواہد اور معلومات کی بنیاد پر اڈیشہ کے رہنے والے ایک شخص پر شبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلورو میں شردھا واکر جیسا قتل، فریج میں ملی خاتون کی لاش - Woman body found in fridge

مہالکشمی اپنے شوہر سے الگ رہتی تھیں

پولیس نے کہا تھا کہ خاتون شادی شدہ تھی اور ذاتی وجوہات کی بناء پر منیشور نگر میں اپنے شوہر حکم سنگھ رانا اور بچوں سے الگ رہتی تھی۔ بچے نیلمنگلا میں رہتے تھے۔ وہ پچھلے پانچ ماہ سے کرائے کے مکان میں الگ رہ رہی تھی۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب والدہ اور دیگر رشتہ خاتون کے گھر پہنچے اور فون بند آنے پر انہیں شک ہوا۔پولیس کے مطابق خاتون کسی دوسری ریاست سے آئی تھی اور بنگلورو میں رہ رہی تھی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے کئی ٹکڑے کر کے فریج میں رکھا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.