ETV Bharat / bharat

اڈیشہ میں شدید گرمی، 18 شہروں میں درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا - Heat Wave

Odisha Temperature اوڈیشہ میں ان دنوں شدید گرمی ہے۔ ریاست کے ڈیڑھ درجن شہروں میں درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس سے اوپر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 18, 2024, 11:44 AM IST

بھونیشور: اڈیشہ میں گرمی نے تباہی مچا رکھی ہے۔ ریاستی حکومت نے احتیاطی اقدام کے طور پر تمام اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ ریاست کے 18 شہروں میں درجہ حرارت معمول سے بہت زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے ان شہروں میں درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس سے اوپر ریکارڈ کیا ہے، جب کہ تالچر کے کوئلے کی کان کنی کے علاقے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آئی ایم ڈی کی ڈائریکٹر منورما موہنتی نے کہا کہ، '18 شہروں میں 41 ڈگری سیلسیس سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔' آئی ایم ڈی کے مطابق بھونیشور میں 41.7 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح کٹک میں 41.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ساحلی اسٹیشنوں میں نمی 40 فیصد سے 80 فیصد تک ہوتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام نے کہا کہ، آنے والے پانچ دنوں کے لیے، ہم نے ہیٹ ویؤ کی وارننگ جاری کی ہے۔ بدھ کو آئی ایم ڈی کی طرف سے گرمی کی شدید لہر کی پیشن گوئی جاری کرنے کے بعد، اوڈیشہ حکومت نے اعلان کیا کہ ریاست کے تمام اسکول 18 سے 20 اپریل تک بند رہیں گے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ ریاست میں کئی مقامات پر درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سیلسیس بڑھنے کا امکان ہے۔

بعض مقامات پر درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے اوپر جانے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے بھونیشور کیندر کے مطابق بدھ کو کیونجھر، میور بھنج، بھدرک، بالاسور، کیندرپارہ، جگت سنگھ پور، کٹک، کھردا، ڈھینکنال، جاج پور، نیاگڑھ، کندھمال، کوراپٹ، ملکانگیری، انگول اور بودھ اضلاع میں گرمی کی لہر برقرار رہی۔ بالاسور، بھدرک، جاج پور، کیندرپارہ، کٹک، جگت سنگھ پور، پوری، کھردا، نیا گڑھ، گنجم اور گجپتی اضلاع میں ایک یا دو مقامات پر گرم اور مرطوب موسم برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.