ETV Bharat / bharat

وزیرا عظم مودی کا اساتذہ تقرری گھوٹالے میں نوکریوں سے محروم افراد کی مددکا اعلان - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

مودی نے ترنمول کانگریس کے خلاف سخت باتیں کی ہیں ۔اسی تناظر میں ا نہوں نے اساتذہ تقرری گھوٹالہ کیلئے اور نوجوانوں کو نوکری سے محروم کئے جانے کیلئے ترنمول کانگریس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ’’ جن لوگوں کی نوکری ختم ہوگئی ہے ہم ان کے ساتھ ہیں انتخابات چاہے کتنے ہی مصروف کیوں نہ ہوں، ریاستی قائدین یہ کام کریں گے۔

وزیرا عظم مودی
وزیرا عظم مودی (IANS)
author img

By UNI (United News of India)

Published : May 3, 2024, 6:07 PM IST

Updated : May 3, 2024, 6:22 PM IST

کلکتہ: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مغربی بنگال میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے اہلیت ہونے کے باوجود نوکری سے محروم ہوگئے ہیں ان کی ہمدردی ان کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ریاستی بی جے پی کو پہلے ہی ہدایت دیدی ہے کہ پارٹی کو ان لوگوں کی قانونی اور سماجی جدوجہد کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے جنہوں نے اپنی ملازمتیں کھو دی ہیں۔ انہوں نے ریاستی قیادت کو اس کے لیے قانونی مشاورتی ٹیم اور سوشل میڈیا ٹیم بنانے کی بھی ہدایت دی۔ مودی نے بھی گارنٹی دی ہے کہ کام ہو جائے گا۔

وزیر اعظم مودی آج بنگال میں ایک سے زائد حلقے میں انتخابی مہم چلائی۔ سابق ریاستی صدر دلیپ گھوش اور بردوان مشرق سے امیدوار اسیم سرکار کی حمایت میں ریلی سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں مودی نے ابتدا میں اپنی حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کیا اور قومی سطح پر اپوزیشن اتحاد کانگریس پر حملہ کیا۔ اور اگلے حصے میں انہوں نے ترنمول کانگریس کے خلاف سخت باتیں کی ہیں ۔اسی تناظر میں ا نہوں نے اساتذہ تقرری گھوٹالہ کیلئے اور نوجوانوں کو نوکری سے محروم کئے جانے کیلئے ترنمول کانگریس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ’’ جن لوگوں کی نوکری ختم ہوگئی ہے ہم ان کے ساتھ ہیں انتخابات چاہے کتنے ہی مصروف کیوں نہ ہوں، ریاستی قائدین یہ کام کریں گے۔ جنہوں نے گناہ کیے ہیں انہیں سزا ملنی چاہیے۔ لیکن جو ایماندار ہیں ان کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔۔ مودی کی گارنٹی کہ مغربی بنگال بی جے پی ان لوگوں کے لیے کام کرے گی جن کے پاس تمام ڈگریاں ہیں۔

مودی نے جمعہ کو اپنی تقریر کا اختتام ایس ایس سی کرپشن کے ساتھ کیا۔ مودی نے سابق وزیر تعلیم پارتھا چٹرجی کی قریبی ساتھی ارپیتا مکھوپادھیائے کے گھر سے برآمد ہونے والی تقریباً 50 کروڑ نقدی کی بازیابی کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کے گھوٹالے کرنے والوں نے لاکھوں نوجوانوں کو تدریسی نوکریوں کا جھانسہ دیا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ کرپشن کتنی ہے۔ پیسے گنتے گنتے مشین ہانپ گئی۔ کتنا پیسہ چوری ہوا ہے!‘‘ مودی نے بردوان میں کہاکہ ’’لوگ ان بدعنوان لیڈروں کو جانتے ہیں اور سب کچھ جانتے ہیں۔ لیکن میرے خیال میں ان لوگوں کے لیے زندگی بہت مشکل ہو گئی ہے جو نوکری اور بدعنوانی کا شکار ہیں۔

اس کے بعد مودی بے روزگارافراد کا موضوع اٹھاتے ہوئےاسٹیج پر بیٹھے سوکانت مجمدار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی صدر یہاں بیٹھے ہیں۔ میں اسے ایک مشورہ دیتا ہوں کہ اساتذہ کی بھرتی کی بدعنوانی میں بہت سے معصوم لوگ بھگت رہے ہیں۔ بہت سے لوگ واقعی تدریسی ملازمتوں کے لیے اہل ہیں۔ باقیوں کے گناہوں کی وجہ سے یہ معصوم مشکل میں ہیں۔ میں نے ریاستی قیادت سے کہا ہے کہ وہ دیکھیں کہ ہم ان لوگوں میں سے ایماندار اور اہل افراد کی مدد کر سکتے ہیں جنہوں نے اپنی ملازمتیں کھو دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ’’میں نے بنگال بی جے پی کی قیادت سے کہا ہے کہ ریاستی سطح پر ایک قانونی سیل اور ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنایا جانا چاہیے۔ اس سے ان لوگوں کو فائدہ پہنچے گا جو سب کچھ ٹھیک ہونے کے باوجود بدعنوانی کی وجہ سے اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ہماری ٹیم انہیں قانونی مدد فراہم کرے گی اور انصاف کی فراہمی کے لیے پوری قوت سے کام کرے گی۔ ہم ایماندار لوگوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

یواین آئی۔

Last Updated : May 3, 2024, 6:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.