ETV Bharat / bharat

پی ایم مودی کی نامزدگی میں شامل ہوں گے 12 وزراء اعلیٰ اور 20 مرکزی وزیر، وارانسی میں میگا روڈ شو - PM MODI NOMINATION

وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی سے مسلسل تیسری بار پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے ایک دن قبل پیر کو شہر میں تقریباً 6 کلومیٹر طویل میگا روڈ شو کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی پی ایم مودی کی نامزدگی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس میں 12 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ تمام این ڈی اے پارٹیوں کے قائدین اور کئی مرکزی وزراء، ایم پی اور ایم ایل اے شرکت کریں گے۔

پیر کو وارانسی میں پی ایم مودی کا میگا روڈ شو
پیر کو وارانسی میں پی ایم مودی کا میگا روڈ شو (فائل فوٹو: اے این آئی)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 12, 2024, 6:59 PM IST

Updated : May 12, 2024, 7:11 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں یکم جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پی ایم مودی مسلسل تیسری بار الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔ وہ وارانسی لوک سبھا سیٹ سے 14 مئی کو پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔

بی جے پی نے وزیر اعظم مودی کی نامزدگی کو بڑا ایونٹ بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 وزرائے اعلیٰ، 20 مرکزی وزراء، اتر پردیش حکومت کے وزراء، کئی ایم پی اور ایم ایل اے پی ایم مودی کی نامزدگی میں شرکت کریں گے۔ اس کے ساتھ این ڈی اے اتحاد کی تمام جماعتوں کے لیڈران بھی شرکت کریں گے۔

وارانسی میں پی ایم مودی کا میگا روڈ شو
وارانسی میں پی ایم مودی کا میگا روڈ شو (فائل فوٹو: اے این آئی)

امت شاہ اور سی ایم یوگی بھی ہوں گے شامل

پی ایم مودی کے روڈ شو کو شاندار بنانے کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ہفتہ کو وارانسی پہنچ گئے ہیں۔ دونوں رہنما پی ایم مودی کے روڈ شو اور نامزدگی کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس بار وزیر اعظم مودی وارانسی میں 20 گھنٹے سے زیادہ قیام کریں گے۔

عام لوگوں کو روڈ شو کی دعوت

بی جے پی نے پی ایم مودی کے روڈ شو کے لیے 10 لاکھ لوگوں کو جمع کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ اس کے لیے کاشی کے تمام لوگوں کو کھلی دعوت دی گئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب وارانسی کے عام لوگوں کو پی ایم مودی کے روڈ شو میں مدعو کیا گیا ہے۔ پی ایم مودی کی نامزدگی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ تقریباً 50 لوگوں نے پی ایم مودی کا تجویز کنندہ بننے کی خواہش ظاہر کی تھی، جن میں سے 18 لوگوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان ناموں کی فہرست وزیراعظم آفس کو بھجوا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیجریوال کی 10 ضمانتیں: ملک بھر میں مفت بجلی، بہتر صحت اور تعلیم کا وعدہ
ووٹ جہاد اور فتویٰ سے متعلق راج ٹھاکرے کے متنازعہ ریمارکس

Last Updated : May 12, 2024, 7:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.