ETV Bharat / bharat

تلنگانہ:  بی جے پی امیدوار کو ووٹ دینے کے بدلے شادی میں شرکت کی پیشکش، کیس درج - Campaigning for BJP in marriage

تلنگانہ کے شہر میدک میں ایک بڑا دلچسپ معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں پر ایک شادی میں دولہا کے بھائی نے شادی کارڈ پر بی جے پی امیدوار کا فوٹو لگاکر بارات میں شریک لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اس معاملے میں پولیس میں شکایت درج کروا دی گئی ہے اور پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے۔

CAMPAIGNING FOR BJP IN MARRIAGE
CAMPAIGNING FOR BJP IN MARRIAGE
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 22, 2024, 3:16 PM IST

Updated : Apr 22, 2024, 3:30 PM IST

حیدرآباد: شادی بیاہ کا موقعے ایسا ہوتا ہے جس میں اپنے پرائے سب جمع ہوتے ہیں۔ ان موقعوں پر دور دراز سے لوگ آکر شرکت کرتے ہیں اور شادی اور دیگر تقاریب کا مزہ لیتے ہیں۔ مگر ان مواقع پر کچھ ایسی باتیں ہوتی ہیں جن کو لوگ زندگی بھر یاد رکھتے ہیں۔ یہ یادگار لمحے اچھے بھی ہو سکتے ہیں اور برے بھی۔

معاملہ ریاست تلنگانہ کے شہر میدک کا ہے جو حیدرآباد کے کافی قریب ہے۔ جہاں پرایک شخص کے بھائی کی شادی میں شرکت کرتے ہوئے تحفہ کے طور پر بی جے پی امیدوار کو ووٹ دینے کے لئے ایک شخص کی انوکھی اپیل پر اس کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک کے محمد نگر تانڈا میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق سریش نام کے شخص نے اپنے بھائی کی شادی کے کارڈس پر میدک لوک سبھا کے بی جے پی امیدوار رگھونندن راو کی تصویر شائع کی اور ساتھ ہی کارڈ میں تلگو زبان میں لکھا کہ بھائی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے تحفہ کے طور پر تمام مہمان بی جے پی امیدوار کو ووٹ دیں۔

اس واقعے کی اطلاع پر پولیس نے بی جے پی امیدوار کی کامیابی کے خواہش مند اس شخص کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سلسلہ میں فوجداری معاملہ درج کرلیا ہے۔ کوڈی پلی اوردیگر منڈلوں میں انتخابی عمل کی نگرانی کے انچارج ایک جونیئر لکچرر اور فلائنگ اسکواڈ آفیسر چندرئیا نے یہ شکایت درج کروائی تھی۔ پولیس نے شکایت شروع کرنے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Apr 22, 2024, 3:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.