حیدرآباد: اڈیشہ اسمبلی انتخابات 2024 کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے شروع ہوگئی ہے۔ ریاستی اسمبلی کی 147 سیٹوں کے لیے چار مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی ہے۔ یہاں اصل مقابلہ بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے درمیان ہے۔ اڈیشہ کے ایگزٹ پول میں نوین پٹنائک اور این ڈی اے کے درمیان برابری کا مقابلہ ہے۔ نوین پٹنائک 2000 سے مسلسل وزیر اعلیٰ ہیں۔ اڈیشہ کے چیف الیکٹورل آفیسر نکنج بہاری کے مطابق ووٹوں کی گنتی تمام اضلاع اور سب ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ہو رہی ہے۔ اوڈیشہ میں کاؤنٹنگ کے 70 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں سے کسی ایک جگہ پر صرف پوسٹل بیلٹ ہی شمار کیے جائیں گے۔ باقی 69 مقامات پر ای وی ایم کے ساتھ پوسٹل بیلٹ کی بھی گنتی ہو گی۔ 76,000 سے زیادہ ای وی ایم کی گنتی کی جا رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس عمل کی نگرانی کے لیے پہلے سے تعینات 42 جنرل مبصرین کے علاوہ گنتی کے اضافی مبصرین بھی مقرر کیے ہیں۔
ابتدائی رجحانات میں بی جے ڈی 53 اور بی جے پی 69 سیٹوں پر آگے ہے۔ جبکہ انڈیا اتحاد 16 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ بی جے پی کو رجحانات میں اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔ اب دیکھنا ہو گا کہ یہ رجحانات جیت میں تبدیل ہوتے ہیں یا نہیں۔ اس مرتبہ پی ایم مودی نے کہا ہے کہ اڈیشہ میں حکومت تبدیل ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: