ETV Bharat / bharat

وقف ترمیمی بل پر جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات کرے گا: مسلم پرسنل لا بورڈ - Waqf Amendment Act

مرکز کی بی جے پی حکومت کی جانب سے وقف ترمیمی بل پر جو کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا کہ وقف ترمیمی بل کے سلسلہ میں ان کا ایک وفد جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات کرے گا۔

Muslim Personal Law Board to meet Joint Parliamentary Committee on Waqf Amendment Act
جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات کرے گا مسلم پرسنل لا بورڈ (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 10, 2024, 12:55 PM IST

لکھنؤ: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے اپنے بیان میں بتایا کہ اگست 2024 کے شروع میں بورڈ کے ذمہ داران، ملی جماعتوں کے سربراہان اور لیگل کمیٹی کے ارکان کی ایک آن لائن میٹنگ صدر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں وقف ترمیمی بل 2024 کے سلسلہ میں طے کیا گیا کہ تمام اپوزیشن پارٹیوں کے سربراہان اور NDA کی حلیف پارٹیوں کے نمائندوں اور ذمہ داروں سے ملاقات کی جائے۔ چنانچہ فوری اس پر عمل کرتے ہوئے ملاقات کا اہتمام کیا گیا اور انہیں اس بل کے مفاسد اور نقصانات سے بھی واقف کرایا گیا۔ نیز تمام مسلم ارکان پارلیمان و دیگر سیاسی سربراہان کو خطوط بھی بھیجے گئے۔

اس بل میں وقف ایکٹ کو کمزور کرنے، وقف جائیدادوں پر قبضے کی راہ ہموار کرنے، وقف بورڈوں کی حیثیت گھٹانے، وقف ٹریبونل اور سروے کمشنروں کے اختیارات کلکٹروں اور پٹواریوں کو منتقل کرنے کے علاوہ کئی ایسی ترمیمات لائی جارہی ہیں جس سے کہ وقف ایکٹ کی معنویت اور افادیت گھٹ کر رہ جائے گی۔ اسی طرح صرف وقف ایکٹ کا نام نہیں بدلا جارہا بلکہ سینٹرل وقف کونسل اور وقف بورڈوں میں مختلف لوگوں کی نمائندگی کے لیے بھی ایسا ضابطہ لایا جارہا ہے جس سے کہ ان دونوں اداروں کی گرفت ڈھیلی پڑ جائے۔

بورڈ حکومت کے اس اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور حزب اختلاف کی جماعتوں اور این ڈی اے میں شامل بی جے پی کی حلیف جماعتوں سے پرزور اپیل کرتا ہے کہ وہ حکومت کو اپنے مکروہ مقاصد میں کامیاب نہ ہونے دیں۔ بحمد للہ اس ملاقات اور خط کا بڑا فائدہ ہوا۔ اور تقریباً تمام ہی اپوزیشن پارٹیوں نے اس بل کے خلاف آواز بلند کی، بورڈ ایوان قانون کے ان نمائندوں کا شکرگزار ہے جنہوں نے دستور کے تقاضوں کی پاسداری کی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کی۔

لیکن ہم محسوس کرتے ہیں کہ ابھی ان کا کام ختم نہیں ہوا ہے۔ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن اور حلیف جماعتوں کے ممبران کو بھرپور کوشش کرنی چاہیے کہ اس بل کی تمام غلط اور نقصاندہ ترمیمات کو منسوخ کروائیں۔ اور اسی کے ساتھ جنرل سکریٹری بورڈ نے بورڈ کے ان ارکان کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے بعض سیاسی رہنماؤں تک رسائی حاصل کرکے بورڈ کا نہ صرف پیغام پہونچایا بلکہ ایوان میں ملت کے اس اہم مسئلہ پر اپنی آواز بلند کرنے کے لیے انہیں تیار کیا اور انہوں نے بورڈ کی منشاء کے مطابق اپنی آواز بلند کی۔

جنرل سکریٹری بورڈ نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ فی الحال وقف ترمیمی بل لوک سبھا سے منظور نہیں ہوا اور جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔ اور جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی سے بورڈ کوشش کرے گا کہ عنقریب اس کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کرے اور ان کے سامنے اپنا موقف رکھے، بورڈ نے طے کیا ہے کہ وہ مرکزی حکومت کے نمائندوں سے بھی ملاقات کا وقت حاصل کرکے ان کے سامنے بھی مسلمانوں کا موقف رکھے گا، نیز مسلمانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقہ میں اوقاف کو ضائع ہونے سے، ناجائز قبضوں سے وقف کی املاک کے غلط استعمال سے بچائیں، اپنے بزرگوں کے قیمتی اوقاف کی حفاظت کریں، وقف پر بےجا قبضے نہ ہونے دیں۔ نیز جمعہ کے خطبوں میں اوقاف کے عنوان پر خطاب کریں اور دعاؤں کا بھی اہتمام کریں۔
یہ بھی پڑھیں:

وقف ترمیمی بل پر بحث: مسلمانوں کے دشمن ہیں آپ: اویسی کا بل پر ردعمل، ایم آئی ایم، سماج وادی پارٹی اور کانگریس نے کی بل کی مخالفت - PROPOSED AMENDMENT IN WAKF ACT

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.