حیدرآباد : مائیکروسافٹ کی سروسز میں تعطل کی وجہ سے دنیا بھر کے کئی ممالک میں سائبر نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ اسکی وجہ سے ہوا بازی شعبہ مفلوج ہوکر رہ گیا۔ کئی ایئرپورٹس پر آپریشن معطل کر دیا گیا کیونکہ ایئر لائنز آن لائن بکنگ، ویب چیک ان اور فلائٹ اسٹیٹس اپ ڈیٹ جیسی خدمات کی فراہمی میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔ ایئر لائنز کی جانب سے مسافرین کو ہاتھ سے لکھے ہوئے بورڈنگ پاس جاری کئے جارہے ہیں۔
Our systems are currently impacted by a Microsoft outage, which is also affecting other companies. During this time booking, check-in, access to your boarding pass, and some flights may be impacted. We appreciate your patience.
— IndiGo (@IndiGo6E) July 19, 2024
بھارت کے متعدد ایئرپورٹس پر بھی افراتفری دیکھی گئی۔ دہلی اور بنگلور جیسے اہم ایئرپورٹس بری طرح متاثر رہے، یہاں مسافرین کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ مائیکرو سافٹ سروس میں خلل کے بعد بھارت کی تمام ایئرلائین کمپنیاں متاثر ہوئی۔ ایئر انڈیا، وستارا، انڈیگو، اسپائس جیٹ اور آکاسا ایئر کی جانب سے مسافرین کو متعدد مرتبہ اپ ڈیٹس جاری کئے گئے تاکہ کسی بھی مشکل سے انہیں بچایا جاسکے۔
#TravelUpdate: Due to infrastructure issues with our service provider, some of our online services, including booking, check-in and manage booking services will be temporarily unavailable. Currently we are following manual check-in and boarding processes at the airports and hence…
— Akasa Air (@AkasaAir) July 19, 2024
تقریباً تمام پروازوں کو ری شیڈول کیا گیا جس کی وجہ سے مسافرین کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ IndiGo کی جانب سے مسافرین کو خبردار کیا کہ ’چیک ان سست اور لمبی قطاریں ہو سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ فلائٹ کو دوبارہ بک کرنے یا رقم کی واپسی کا دعوی کرنے کا آپشن بھی عارضی طور پر دستیاب نہیں ہے۔
#ImportantUpdate: We are currently experiencing technical challenges with our service provider, affecting online services including booking, check-in, and manage booking functionalities. As a result, we have activated manual check-in and boarding processes across airports. We…
— SpiceJet (@flyspicejet) July 19, 2024
وہیں اسپائز جیٹ اور آکاسا ایئر کی جانب سے بھی آن لائن خدمات کے متاثر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے مسافرین کو الرٹ کیا گیا۔ اس دوران ملک کے اہم ایئرپورٹس بشمول دہلی، ممبئی، بنگلورو، حیدرآباد اور چنئی میں بھی خدمات معطل رہی جس کی وہ سے افراتفری دیکھی گئی۔ دہلی ایئرپورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ ’ایئرپورٹ کی کچھ خدمات متاثر ہوئی ہیں اور مسافرین کو ہونے والی مشکلات کو کم کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے‘۔ وہیں بنگلور میں ٹرمینل ون پر 90 فیصد پروازیں متاثر ہوئی۔ وہیں حیدرآباد ایئرپورٹ پر 160 پروازیں مائیکرو سافٹ سرویس کی معطلی کے باعث متاثر ہوئی ہیں۔