ETV Bharat / bharat

مولانا توقیر رضا نے جیل بھرو آندولن کا اعلان کیا - مولانا توقیر رضا

Maulana Tauqeer Raza announced Jail Bharo Andolan مسلمانوں کی متعدد تنظیموں کی جانب سے متحد ہوکر یہ اعلان کیا ہے کہ وہ اب کسی سیاسی جماعت کا چھنڈہ اٹھانے کا کام نہیں کریں گے بلکہ وہ خود اب انتخابات میں شامل ہوکر اپنے لیے کام کریں گے۔

مولانا توقیر رضا نے جیل بھرو آندولن کا اعلان کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 10:19 PM IST

مولانا توقیر رضا نے جیل بھرو آندولن کا اعلان کیا

دہلی: پارلیمانی انتخابات 2024 کا اعلان جلد ہی کیا جانا ہے، اس دوران تمام سیاسی جماعتیں اپنے ایجنڈے کے ساتھ انتخابات کے لیے اتریں گی ایسے میں مسلمانوں کی متعدد تنظیموں کی جانب سے متحد ہوکر یہ اعلان کیا ہے کہ وہ اب کسی سیاسی جماعت کا چھنڈہ اٹھانے کا کام نہیں کریں گے بلکہ وہ خود اب انتخابات میں شامل ہوکر اپنے لیے کام کریں گے۔ اسی کے ساتھ ہی مولانا توقیر رضا نے آج انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ وہ ملک گیر پیمانے پر جیل بھرو آندولن کا اعلان کر رہے ہیں اور کل یعنی 9 فروری کو بریلی میں اپنی گرفتاری دیں گے اس دوران انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکمران جماعت مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک کر رہی ہے اسے دیکھتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح حکومت کے دباؤ میں عدالت کو فیصلہ کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، راتوں رات مساجد مدارس اور قبرستانوں پر بلڈوزر چلایا جا رہا ہے، چھوٹے الزامات لگاکر نوجوانوں کو گرفتار کیا جاتا ہے ان پر دہشتگردی کا الزام لگایا جاتا ہے ان تمام طریقوں سے ملک میں ایک بے چینی کا ماحول بنا ہوا ہے یہ صرف مسلمانوں میں ہی نہیں بلکہ اس کی دیگر اقوام میں بھی صاف طور پر دیکھی جا سکتی ہے تو اس سے نبرد آزما ہونے کے لیے اور ِوف و ہراس کو دور کرنے کے لیے کل بریلی سے جیل بھرو آندولن کا آغاز کرنے جا رہے ہیں جسے بعد میں ملک گیر پیمانے پر بھی جاری کریں گے۔

وہیں سینیئر ایڈوکیٹ محمود پراچہ کا کہنا تھا کہ جیل بھرو اندولن میں صرف مسلم جماعتیں ہی نہیں بلکہ ایسی ایس ٹی او بی سی دلت اور تمام اقلیتیں بھی شامل ہوں گی جس سے متعلق ائندہ پریس کانفرنس کے دوران تفصیل سے وضاحت کی جائے گی جیل بھرو اندولن مہم کا مقصد صرف ائین کا تحفظ کرنا ہے تاکہ ملک میں جو کچھ بھی غیر قانونی ہو رہا ہے اس میں چاہے عدلیہ ہو حکومت ہو یا پھر انتظامیہ ان سب کو قانون کے دائرے میں لاکر ائین کی حفاظت کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.